Secure Logistics Group Limited اور Maersk کے درمیان معاہدہ

Share Price of SLGL jumped after the notification in PSX

Secure Logistics Group Limited یعنی SLGL  نے ایک عالمی شپنگ، ٹرانسپورٹ اور Logistics Services کمپنی Maersk West and Central Asia Limited (Maersk) کے ساتھ Transport Services فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے۔ یہ پیشرفت Pakistan Stock Exchange (PSX) کو  دوران ٹریڈ ایک نوٹس کے ذریعے اطلاع دی گئی۔

Secure Logistics Group Limited اور Maersk کے درمیان معاہدہ کتنی اہمیت کا حامل.

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ SLGL کی Maersk کے لیے Transport Services فراہم کرنے کی شمولیت اس کی حکمت عملی کے مطابق ہے، جو مقامی Logistics Services فراہم کرنے والی سرکردہ کمپنی بننے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

SLGL Notification in PSX
SLGL Notification in PSX

مزید یہ کہ SLGL اپنے Transports International Road Transports (TIR) لائسنس کے تحت Maersk کے ساتھ ایک اور معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے۔ کمپنی یہ خدمات Regional Markets سے شروع کرے گی. جن میں Central Asian Countries شامل ہیں۔

اسٹریٹجک شراکت داری

گزشتہ ماہ Maersk نے SLGL کو اپنے Onshore Logistics Partner کے طور پر مقرر کیا تھا۔ SLGL نے ایک نوٹس میں کہا. کہ یہ Strategic Partnership ان کے Logistics Services کے پورٹ فولیو کو بڑھانے کے عزم کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔

سرمایہ کاری کے مواقع

اگست میں یہ رپورٹ سامنے آئی کہ Maersk اگلے دو سال میں پاکستان کی بندرگاہوں اور Transport Infrastructure میں 2 بلین  ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور Qaiser Ahmad Sheikh نے کہا. کہ یہ سرمایہ کاری بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی. اور پاکستان کی معیشت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرمایہ کاری Special Investment Facilitation Council (SIFC) کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

Secure Logistics Group Limited کا تعارف

Secure Logistics Group Limited (SLGL) ایک معروف لاجسٹکس کمپنی ہے جو پاکستان میں اعلیٰ معیار کی Logistics Solutions فراہم کرتی ہے۔ یہ کمپنی مختلف شعبوں میں خدمات پیش کرتی ہے، جیسے Transport Services، سپلائی چین مینجمنٹ، گودام کی سہولیات، اور تقسیم کی خدمات۔

SLGL کا مقصد مقامی مارکیٹ میں بہترین خدمات فراہم کرکے لاجسٹکس کے شعبے میں ایک سرکردہ کمپنی کے طور پر ابھرنا ہے۔ اس کی جدید ٹیکنالوجی اور ماہر عملے کی مدد سے، کمپنی نے اپنے کلائنٹس کو موثر اور قابل اعتماد خدمات فراہم کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل.

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد SLGL کی شیئر پرائس میں تیزی دیکھی گئی. جو کہ 93 پیسے  اضافے کے ساتھ 16 روپے  16 پیسے کی  سطح پر آ گئی.

SLGL Share price as on 15th October 2024
SLGL Share price as on 15th October 2024

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button