OGDC کی شیئر پرائس میں تیزی، Sindh سے Crude Oil اور Gas کی پیداوار کا آغاز.
The E&P shared the development in a notice to the Pakistan Stock Exchange
Pakistan کی سب سے بڑی Oil and Gas Exploration کمپنی OGDC کی طرف سے Prince Sindh سے Crude Oil اور Natural Gas کی پیداوار شروع کئے جانے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد اسکی Share Price میں تیزی دیکھی جا رہی ہے. کمپی نے یہ اعلان آج Pakistan Stock Exchange کے ٹریڈنگ سیشن میں نوٹیفکیشن کے زریعے کیا.
OGDC نے Sindh سے Crude Oil اور Gas کی پیداوار شروع کردی
Oil and Gas Development Company Limited (OGDC) پاکستان کی سب سے بڑی Exploration and Production (E&P) کمپنی ہے، جس نے Sindh کے ضلع سانگھڑ میں واقع اپنے Baloch Well-2 سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی ہے۔
کمپنی نے جمعرات کو Pakistan Stock Exchange (PSX) کو ایک نوٹس میں اس اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔ او جی ڈی سی ایل نے اپنے نوٹس میں کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے. کہ یہ کنواں اب Sanjhoro Block میں پیداوار کے لیے فعال ہو چکا ہے.
پیداوار کی تفصیلات
نوٹس میں کہا گیا ہے. کہ ڈھانچے کی نشاندہی، ڈرلنگ اور جانچ میں کمپنی کی اندرونی مہارت کلیدی ہے۔ 3920 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا. یہ کنواں اس وقت 350 بیرل یومیہ تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ یومیہ (MMSCFD) گیس پیدا کر رہا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ یہ پیداوار Sanjhoro Processing Plant سے منسلک ہے. اور گیس Sui Southern Gas Company Limited (SSGCL) کے نیٹ ورک میں داخل کی جارہی ہے۔ یہ منصوبہ OGDC (76 فیصد ورکنگ انٹرسٹ)، Orient Petroleum Incorporated (19 فیصد) اور GHPL (5 فیصد) کے درمیان ایک تعاون ہے۔
قومی توانائی کی حفاظت
او جی ڈی سی ایل قومی توانائی کے تحفظ کو بڑھانے اور پاکستان کی پائیدار ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تلاش، ڈرلنگ اور پیداوار میں تیزی لانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
اگست میں او جی ڈی سی ایل نے Baloch-2 Well میں گیس کنڈنسیٹ کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا. جسے Sembir Formation سے Sanjhoro Block میں پہلا سنگ میل قرار دیا گیا۔
معاشی نتائج
کمپنی کے تازہ ترین مالی نتائج کے مطابق. او جی ڈی سی ایل نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 208.98 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع (PAT) ظاہر کیا ہے۔ آمدنی میں گزشتہ سال کے اسی عرصے (سابقہ مالی سال) کے 224.62 ارب روپے کے مقابلے میں تقریباً 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کمپنی نے 4 روپے فی شیئر یعنی 40 فیصد کے حتمی نقد منافع کا بھی اعلان کیا۔
یہ تمام پیشرفت OGDC کی مسلسل ترقی اور توانائی کے شعبے میں اس کے اہم کردار کو ظاہر کر رہی ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل.
اعلان سامنے آنے کے بعد OGDC کے شیئرز کی خریداری میں زبردست اضافہ ہوا. جس کے بعد اسی قدر 6 روپے 61 پیسے اضافے کے ساتھ 175 روپے 75 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔