Lotte Chemical میں مندی: خسارے پر مبنی Financial Results جاری.
Subsidiary of South Korean Company revealed decline of 75% profit during third quarter
جنوبی کوریا کی کیمیکل کمپنی Lotte Chemical Corporation (LCC) کے ماتحت ادارے Lotte Chemical Pakistan Limited (LCC) کے Financial Results جاری کر دیے گئے. جن کے مطابق کمپنی کا منافع 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 75 فیصد کم ہو کر 494.94 ملین روپے رہا. جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 1.99 ارب روپے تھا۔ Financial Results ریلیز ہونے کے بعد کمپنی کی شیئر پرائس میں مندی ریکارڈ کی گئی.
منافع میں کمی کی وجوہات
منافع میں کمی کی ایک بڑی وجہ Sales Cost میں اضافہ ہے۔ Listed Company کے Board of Directors (BOD) نے جمعہ کو منعقدہ ایک اجلاس میں 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی مدت کے لیے کمپنی کی مالی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق Fiscal Year 2024 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی Earnings Per Share (EPS) 0.33 روپے فی حصص رہی. جو گزشتہ برس کی اس مدت میں 1.31 روپے فی حصص تھی۔
Lotte Chemical کی معاشی کارکردگی کا تجزیہ.
Pakistan Stock Exchange میں جاری کردہ نتائج کے مطابق. Fiscal Year 2024 کی تیسری سہ ماہی میں Lotte Chemical کی خالص آمدنی 4 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 24.6 ارب روپے تک پہنچ گئی. جو گزشتہ سال 23.6 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
تاہم، زیادہ آمدنی کے باوجود Fiscal Year 2024 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کا مجموعی منافع 1.04 ارب روپے رہا. جبکہ گزشتہ برس کی اس مدت میں یہ 3.41 ارب روپے تھا. جو 69 فیصد سے زائد کی کمی ہے۔ منافع میں یہ کمی Sales Cost کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے ہے. جس میں Fiscal Year 2024 کی تیسری سہ ماہی میں سالانہ 17 فیصد اضافہ ہوا۔
منافع مارجن میں کمی
اس کے نتیجے میں، Lotte Chemical کا Profit Margin 24 کی تیسری سہ ماہی میں کم ہو کر 4.2 فیصد رہ گیا. جبکہ 23 کی تیسری سہ ماہی میں یہ 14.5 فیصد تھا۔ اس عرصے کے دوران کمپنی کے Administrative Expenses میں 22 فیصد اضافہ ہوا. اور یہ Fiscal Year 2024 کی تیسری سہ ماہی میں 190.6 ملین روپے تک پہنچ گئے. جبکہ گزشتہ برس کی اس مدت میں یہ 156.2 ملین روپے تھے۔
دیگر آمدنی میں کمی
دوسری جانب، Fiscal Year 2024 کی تیسری سہ ماہی میں Lotte Chemical کی دیگر آمدنی 274.7 ملین روپے رہی، جو گزشتہ برس کی اس مدت میں 700.5 ملین روپے کے مقابلے میں 61 فیصد کم ہے۔
نتیجتاً، کمپنی نے Fiscal Year 2024 کی تیسری سہ ماہی میں 819.1 ملین روپے کا قبل از Tax Profit حاصل کیا، جو کہ گزشتہ برس کی اس مدت 3.21 ارب روپے کے منافع سے تقریباً 75 فیصد کم ہے۔
ٹیکس کی ادائیگی.
اس عرصے کے دوران، کیمیکل بنانے والی کمپنی نے 324 ملین روپے Tax ادا کیا. جبکہ گزشتہ برس کی اس مدت میں یہ رقم 1.23 ارب روپے تھی۔
Lotte Chemical Pakistan Limited کو 30 مئی 1998 کو Companies Ordinance 1984 کے تحت پاکستان میں شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی Purified Terephthalic Acid (PTA) کی تیاری اور فروخت ہے۔
Lotte Chemical Pakistan Limited کی موجودہ مالی صورتحال مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے. خاص طور پر Sales Cost کے بڑھتے ہوئے اثرات اور دیگر آمدنی میں کمی کی وجہ سے اسے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے.
مارکیٹ کا ردعمل.
Financial Results جاری کئے جانے کے بعد LOTCHEM کی شیئر پرائس میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی. جو کہ وسطی سیشن کے دوران ایک روپے 24 پیسے کمی کے ساتھ 16 روپے 53 پیسے پر آ گیا. آج اس کی ٹریڈنگ رینج 16 روپے 32 پیسے سے 18 روپے 5 پیسے کے درمیان رہی. دن کے اختتامی سیشن کے دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے فروخت کا دباؤ غالب رہا.
ایک موقع پر LOTCHEM کے لوئر لاک کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا. تاہم معاشی سرگرمیاں بند ہونے سے کچھ دیر قبل کچھ ریکوری سے یہ ڈینجر زون سے باہر آ گیا . آج مجموعی طور پر اس کے ٹریڈ ہونے والے شیئرز کی تعداد ایک کروڑ بارہ لاکھ رہی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔