USDCAD کی قدر میں مندی ، توقعات سے منفی Canadian Retail Sales جاری.
Downbeat data diminished chances of Early Rates Cut, raised demand for Canadian Dollar
توقعات سے منفی Canadian Retail Sales جاری کر دی گئی. جس کے بعد Bank of Canada کی آئندہ میٹنگ میں Early Rates Cut کے امکانات میں کمی آئی ہے . یہی وجہ ہے کہ US FX Sessions کے دوران USDCAD کی طلب میں کمی آئی ہے.
Canadian Retail Sales Report کی تفصیلات۔
Statistics Canada کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت گزشتہ ماہ کی نسبت 0.4 فیصد کم رہی۔ جبکہ اس سے قبل 0.5 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ اگست کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ منفی 0.1 فیصد کمی کی تھی ۔
رپورٹ کے مطابق، نو میں سے چار Subsectors میں سیلز میں اضافہ ہوا۔ RBC نے اپنی Cardholder Data کی بنیاد پر کہا کہ صارفین کے خرچ میں "بے حد کمی” آئی ہے۔ اس کے باوجود، اس سلسلے میں اضافہ حیران کن ہے. خاص طور پر Autos میں، جو ممکنہ طور پر Rate Cuts کے باعث Pent-Up Demand کی عکاسی کر رہا ہے
E-Commence میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔ جو کہ مجموعی والیوم کا 9 فیصد بنتا ہے۔ تاہم Online Sales میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.5 فیصد کمی آئی ہے۔ علاوہ ازیں گاڑیوں کے علاوہ دیگر اشیاء کی سیلز ماہانہ بنیادوں پر بھی توقعات سے 1 فیصد نیچے آئی ہے.
مخصوص شعبوں میں تبدیلی
نئے Car Dealers میں 4.3% اور استعمال شدہ Car Dealers میں 2.1% کا اضافہ، اس رپورٹ میں مثبت اشارے ہیں۔ تاہم، Ex-Autos کا ڈیٹا متوقع سے کم ہے اور یہ مئی کے بعد کا سب سے کم ترین اعداد و شمار ہے۔
دو اہم زمرے جن میں زیادہ Discretionary Components ہیں، وہ Food Retailers اور Furniture ہیں، جن میں کمزوری دیکھنے میں آئی، لیکن Clothing کی سیلز میں واضح بہتری نظر آئی۔ اس میں سے کچھ کا تعلق Population Growth سے بھی ہے، جو کہ Canadian Growth کی بڑی محرک رہی ہے۔
BOC کی مانیٹری پالیسی پر متوقع اثرات
Bank of Canada کی مانیٹری پالیسی کو یہ اعداد و شمار متاثر کر سکتے ہیں۔ اگرچہ Retail Sales میں کچھ اضافہ دیکھا گیا، مگر Ex-Autos اور Gas کی زمرے میں کمزوری نے یہ اشارہ دیا ہے. کہ اقتصادی حالات مکمل طور پر مستحکم نہیں ہیں۔
یہ ممکن ہے کہ BOC مستقبل میں Interest Rates کے حوالے سے محتاط رہنے کا فیصلہ کرے، خاص طور پر جب عمومی اقتصادی اشارے متضاد ہوں۔ Inflation اور Consumer Spending کی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے، BOC مزید Rate Cuts یا Rate Hikes کے فیصلوں میں احتیاط برت سکتا ہے۔
USDCAD کا ردعمل۔
ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد Canadian Dollar میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ E-Commence کے اعداد و شمار میں ہونیوالی غیر متوقع کمی ہے۔ جبکہ اسکے مقابلے میں US Dollar اسوقت 0.20 فیصد مندی کے ساتھ 1.3800 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔