US Stocks میں مندی ، Israel کا Iran پر براہ راست حملہ.
Iranian Official verified the Blasts in Tehran and Kararj cities
امریکی میڈیا کے مطابق Israel نے Iran پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے. جبکہ Iran کے سرکاری میڈیا نے Tehran میں دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ حملوں کے بعد US Stocks بالخصوص Dow Jones میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی.
Israel کا Iran پر حملہ اور US Stocks میں گراوٹ.
امریکی میڈیا کے مطابق Israel نے Iran پر حملوں سے پہلے White House کو مطلع کر دیا تھا۔ جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ Iran پر Israeli حملوں سے آگاہ ہیں. اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
حملوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد Dow Jones Industrial Average میں فروخت کا رجحان شروع ہو گیا . جو کہ ہفتہ وار اختتامی سیشنز تک وسعت اختیار کر گیا.
اگرچہ Nasdaq100 میں بھی Risk Factor بڑھنے اور سرمایہ کاروں کے محتاط انداز اختیار کر جانے کے بعد ابتدائی طور پر گراوٹ ریکارڈ کی گئی. تاہم حملوں کے Military Targets ہونے کی تصدیق سے آخری لمحات میں Nasdaq100 میں ایک سو سے زائد پوائنٹس کی بحالی ہوئی.
خیال رہے کہ ان حملوں کے وقت Global Markets میں سوائے US Stocks اور Crypto Currencies کے ہفتہ وار معاشی سرگرمیاں اختتام پذیر ہو چکی تھیں. اس لئے بھرپور ردعمل بھی انکی طرف سے ہی سامنے آیا.
Israeli Air Strikes کی تفصیلات.
امریکی حکام کے مطابق Iran کے خلاف Israeli فوج کی کارروائی میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ادھر Israeli حکام نے Iran پر حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔
Reuters کے مطابق Iran میں IRGC کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا ہے. Israel پر حملوں کے جواب میں Iran میں فوجی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔ Israeli Defense Forces کا کہنا ہے کہ وہ Iran اور اس کی پراکسی فورسز کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں. اور Iran پر حملے کے دوران اپنے دفاعی نظام کو مکمل متحرک کر دیا ہے۔ حکام نے فوجی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ Iran میں کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان کے مطابق یہ کارروائی رواں ماہ Iranian Attacks on Israel کے جواب میں کی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق Iranian Revolutionary Guards کے ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکے سنے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق Tehran پر Israeli حملوں کے بعد کئی مقامات پر آگ لگ گئی. اور Tehran اور قریبی شہر Karaj میں 5 دھماکے سنے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق Tehran Airport کے قریب بھی دھماکے کی اطلاع ملی ہے. اور Damascus کے دیہی اور وسطی علاقوں میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔