US SEC: New York Stock Exchange کی ETH ETF بارے درخواست پر فیصلہ موخر.
The delay is due to the SEC examining whether the NYSE's proposal meets Exchange Act requirements
ETH ETF اور Ethereum کے مستقبل کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ گزشتہ روز US SEC نے New York Stock Exchange (NYSE) کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔ یہ درخواست Ethereum کے مختلف ETFs پر Options کو لسٹ کرنے اور ٹریڈ کرنے کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس تاخیر کا مقصد SEC کو اس تجویز کا مزید جائزہ لینے کا وقت دینا ہے. تاکہ یہ اس بات کو یقینی بنا سکے. کہ تجویز Regulatory Standards اور Investor Protections کے مطابق ہو۔
SEC کی تاخیر اور اس کی وجوہات
SEC کی فائلنگ کے مطابق، اس نے New York Stock Exchange کی تجویز کو مسترد نہیں کیا، بلکہ اس پر مزید غور کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاکہ تجویز کی مکمل جانچ کی جا سکے. اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ مارکیٹ Manipulation کو روکے، Investments کی حفاظت کرے. اور ایک منصفانہ تجارتی ماحول برقرار رکھے. جیسا کہ Exchange Act کے Section 6(b)(5) میں بیان کیا گیا ہے۔
New York Stock Exchange کا پروپوزل کیا تھا.
New York Stock Exchange نے اگست میں ETFs کے لیے ایک Rule Change کی درخواست SEC کے پاس جمع کروائی تھی۔ اس درخواست میں کہا گیا تھا. کہ وہ تین ETH ETFs پر Options کو لسٹ اور ٹریڈ کرنے کی اجازت دیں گے۔ ان تین ETFs میں شامل ہیں: Bitwise Ethereum ETF، Grayscale Ethereum Trust، اور Grayscale Ethereum Mini۔
دنیا بھر میں Ethereum (ETH) اور Bitcoin جیسے کرپٹو کرنسیز کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے. اور اب ان کرنسیز کو روایتی Financial Markets میں شامل کرنے کے امکانات بھی بڑھ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں New York Stock Exchange (NYSE) نے Ethereum Exchange-Traded Fund (ETH ETF) میں سرمایہ کاروں کے لئے مختلف آپشنز کی ٹریڈنگ کیلئے خسسی سنجیدہ تجاویز دی تھیں. واضح رہے کہ اس سے قبل Nasdaq کی اس حوالے سے دی جانیوالی درخواست منظور کی جا چکی ہے.
ان نئی تجاویز میں کیا تھا؟
ETF (Exchange-Traded Fund) ایک قسم کا Crypto Financial Tool ہے. جو سرمایہ کاروں کو کسی خاص اثاثے میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک قسم کا فنڈ ہوتا ہے. جسے اسٹاک ایکسچینجز پر ٹریڈ کیا جاتا ہے. جیسے کہ New York Stock Exchange۔ ایک ETF سرمایہ کاروں کو کسی مخصوص اثاثے، جیسے کہ Ethereum، کی قیمت کی نقل کرتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے. بغیر اس کرنسی یا اثاثے کو براہ راست خریدے۔
ETH ETF Proposal میں New York Stock Exchange نے تجویز دی ہے کہ وہ تین مختلف Ethereum ETFs پر Options کو لسٹ کرے گا۔ ان میں Bitwise Ethereum ETF، Grayscale Ethereum Trust، اور Grayscale Ethereum Mini شامل ہیں۔ اس تجویز کا مقصد Ethereum کے حوالے سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
یہ تجویز Ethereum کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کرپٹو کرنسی کے مستقبل پر سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ایک مظہر ہے۔ Ethereum ایک غیر مرکزی پلیٹ فارم ہے. جو smart contracts اور Decentralized Applications (dApps) کی میزبانی کرتا ہے۔ Ethereum کی ٹیکنالوجی نے مختلف صنعتوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی صلاحیت رکھی ہے. اور یہی وجہ ہے کہ اس حوالے سے سرمایہ کار گہری دلچسپی ہے کا اظہار کر رہے ہیں .
اب تک، کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ کاری کرنا پیچیدہ اور تکنیکی عمل سمجھا جاتا ہے۔ اس کے لیے بہت ساری معلومات اور تجربے کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے کہ Crypto Wallets، Private Keys، اور Blockchain کے بارے میں آگاہی۔ ETF کی صورت میں، سرمایہ کاروں کو اس پیچیدگی سے بچتے ہوئے Ethereum کی قیمت سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔ یہ ETF ان لوگوں کے لیے ایک آسان اور محفوظ طریقہ ہو گا. جو کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن ٹیکنالوجی سے ناواقف ہیں۔
سرمایہ کاروں کی توقعات.
سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ ETH ETF Proposal کے ذریعے Ethereum کی دنیا میں نیا اضافہ ہو گا. اور یہ کرپٹو کرنسی کو مزید روایتی Financial Markets میں متعارف کرانے کا ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ اس تجویز کے منظور ہونے سے Ethereum کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا. اور زیادہ سرمایہ کار اس میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔
اس کے علاوہ، Ethereum ETF Options کا منظرنامہ XRP ETF یا Bitcoin ETF جیسے دیگر کرپٹو اثاثوں کے ETFs کے لیے راہ ہموار کر سکتا ہے۔ اگر یہ تجویز کامیاب ہوتی ہے، تو crypto-based ETFs کی دنیا میں ایک نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔
Crypto Community کی تنقید
SEC کی جانب سے اس فیصلے میں تاخیر کے بعد Crypto Community میں مایوسی اور تنقید کا سلسلہ بڑھ سکتا ہے. کیونکہ بہت سے افراد ETF Options کی منظوری کی توقع کر رہے تھے۔ Crypto Investors کا خیال ہے کہ ایک نئی انتظامیہ آنے سے ان پروپوزلز کی منظوری میں تیزی آ سکتی ہے. خاص طور پر ETF Options جیسے جدید ٹولز کے لیے. اور شاید XRP ETF جیسے دوسرے ٹوکنز کے لیے بھی۔
SEC کی ممکنہ نرم پالیسی اور BlackRock کا نیا سنگ میل.
اسی درمیان، BlackRock کی iShares Bitcoin Trust نے حالیہ دنوں میں ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔ 10 مہینوں میں پہلی بار Bitcoin (BTC) میں سب سے بڑی Inflow کی رقم دیکھنے کو ملی، جو 1.1 بلین ڈالرز کے برابر تھی۔ یہ کامیابی BlackRock کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے اور اس سے Bitcoin کی Market Position مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔
SEC کی جانب سے ETF Options پر فیصلہ مؤخر کیے جانے کے باوجود، Crypto اور ETFs مارکیٹ کی ترقی کی رفتار میں رکاوٹ نظر نہیں آتی۔ Crypto Community کی نظریں اب SEC کی مزید پالیسی تبدیلیوں اور BlackRock جیسے اداروں کی کامیابیوں پر مرکوز ہیں، جو Crypto Market کے مستقبل کو مزید روشن کر سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔