Pakistani Export Industry کو درپیش چیلنجز، کیا انکا کوئی حل بھی ہے؟

There is a need for Industrial Emergency to control Trade Deficit

Pakistani Export Industry نہ صرف ملکی معیشت کی بنیاد ہے. بلکہ اس کا Global Markets میں اہم مقام بھی ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں میں پاکستان نے مختلف برآمدی شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں. لیکن ساتھ ہی اس صنعت کو متعدد Challenges کا سامنا بھی رہا ہے۔

اس کے باوجود، کئی Multinational Companies (MNCs) نے پاکستان میں اپنی موجودگی کو مضبوط کیا ہے. اور عالمی سطح پر ملکی برآمدات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کمپنیوں نے نہ صرف پاکستانی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ تک پہنچایا، بلکہ مقامی معیشت کی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالا۔

برآمدات بڑھانے کے لیے غیر روایتی راستے.

پاکستانی Export Industry میں Nestlé Pakistan ایک ایسا شاندار نمونہ پیش کرتا ہے. جس نے نہ صرف اپنی Export Strategy کو مضبوط کیا. بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی مصنوعات کی موجودگی کو بڑھایا۔ Nestlé Pakistan نے 2024 تک 23 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، اور یہ کمپنی اب 26 مختلف ممالک میں اپنی مصنوعات فراہم کر رہی ہے۔ اس کامیابی کے پیچھے ایک مضبوط Vision اور Hardworking Approach کارفرما ہے۔

Nestlé Pakistan کے Chief Executive Officer جیسن ایونسینا نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران کہا. "ہم نے 35 سالوں میں جو کچھ حاصل کیا ہے. وہ صرف ہمارا کام نہیں بلکہ پاکستان کے کاروباری ماحول کا عکاس ہے۔ ہم نے عالمی Markets میں پاکستان کی مصنوعات کی موجودگی بڑھانے کے لیے کئی اہم قدم اٹھائے ہیں۔” انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ Nestlé Pakistan کے Export Journey کا مقصد صرف منافع کمانا نہیں، بلکہ Pakistan کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

مقامی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات.

انہوں نے بتایا کہ Nestlé نے مقامی Farmers سے خام مال خرید کر مقامی معیشت میں بہتری لانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ Nestlé نے دودھ، گندم، چاول، اور مقامی پھلوں کی خریداری میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، جس سے نہ صرف مقامی کسانوں کی معیشت کو فائدہ پہنچا بلکہ کمپنی نے اپنی پیداوار کو بھی سستی قیمت پر دستیاب کرایا ہے۔

اس کے علاوہ، Nestlé نے اپنی Energy Needs کو پورا کرنے کے لیے پاکستان میں سولر پاور پلانٹس اور بایوماس بوائلرز نصب کیے ہیں، جس سے ملک کی Energy Crisis میں بھی بہتری آئی ہے۔

Export کے لیے نئے چینلز

Pakistani Export Industry ہمیشہ سے صرف چند شعبوں، جیسے کہ Textiles, پر انحصار کرتی رہی ہے۔ تاہم، گزشتہ چند سالوں میں کئی Multinational Companies نے Export Channels کے لیے نئے راستے کھولے ہیں. جس سے Pakistan کی Exports کا دائرہ وسیع ہوا ہے۔ جیسے کہ Nestlé نے امریکہ میں Costco, کینیڈا میں Sobeys, اور برطانیہ میں Sainsbury’s جیسے بڑے تجارتی چینلز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ جس نے  نے نہ صرف پاکستان کی برآمدات کو بڑھایا. بلکہ مقامی مصنوعات کی عالمی سطح پر شناخت بھی قائم کی ہے۔

پاکستانی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا خواب ہمیشہ سے دیکھا گیا ہے. لیکن یہ اب تک حقیقت میں تبدیل نہیں ہو سکا۔ مختلف Trade Agreements اور Bilateral Relations کے باوجود، پاکستان کی برآمدات مسلسل 30 ارب ڈالر کے قریب ہی رہتی ہیں۔ حکومت کو اس بات کا ادراک ہے کہ Multinational Companies کو مؤثر طریقے سے شامل کر کے اس صلاحیت کو حقیقت بنایا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے پاکستان کو ان ممالک کے ساتھ Trade Deals کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے. جو پہلے سے برآمدات کے میدان میں کامیاب رہے ہیں۔

Pakistani Processed Food کیلئے عالمی مارکیٹ میں موجود مواقع.

پاکستان ایک زرعی ملک ہے. جہاں مختلف قسم کی فصلیں اور اجناس پیدا ہوتی ہیں. جو نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اہمیت رکھتی ہیں۔ ان فصلوں اور اجناس کی پروسیسنگ کے ذریعے Pakistani Processed Food کی صنعت نے نہ صرف مقامی مارکیٹ کو فائدہ پہنچایا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی جگہ بنائی ہے۔

Processed Food کی عالمی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے. اور پاکستان کے پاس اس شعبے میں بے شمار امکانات موجود ہیں۔ یہ صنعت نہ صرف اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم ستون بن سکتی ہے. بلکہ دنیا بھر میں Pakistani Brands کو متعارف کرانے کا بھی ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی ضرورت.

دنیا بھر میں لوگوں کی غذائی عادات میں تبدیلی آ رہی ہے. اور وہ تیزی سے پروسیسڈ فوڈ کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ آج کل کی مصروف زندگی میں Processed Food کی مانگ بڑھ رہی ہے کیونکہ یہ وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ پائیداری اور آسانی بھی فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں پیدا ہونے والی مختلف قسم کی فصلیں اور اجناس جیسے کہ گندم، چاول، دالیں، خشک میوہ جات، اور سبزیاں، پروسیس کر کے عالمی مارکیٹ میں برآمد کی جا سکتی ہیں۔

پاکستان ایک  ایک اہم Fisheries اور Seafood پیدا کرنے والا ملک بھی ہے۔ اس کے ساحلی علاقوں اور سمندری وسائل کی بدولت پاکستان کی Processed Fisheries اور Seafood کی صنعت میں عالمی مارکیٹ میں داخل ہونے کی بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں۔

Pakistani Processed Fisheries اور Seafood کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ. خاص طور پر Halal Seafood, اور دیگر عالمی معیارات کے مطابق پروسیسڈ مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے پاس  ان برآمدات کے ذریعے اپنی Export Potential کو بڑھانے اور عالمی سطح پر Seafood کی صنعت میں اہم مقام حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

عالمی سطح پر طلب.

Seafood کی عالمی مارکیٹ میں خاص طور پر Halal اور Sustainable مصنوعات کی مانگ بڑھ رہی ہے. اور پاکستان کے لیے اس شعبے میں ایک اہم Export Opportunity ہے۔ Halal Seafood کی عالمی سطح پر مانگ کو دیکھتے ہوئے. پاکستانی Processed Fisheries اور Seafood مصنوعات کو مختلف اسلامی ممالک، خاص طور پر Middle East, Southeast Asia, اور Europe کی مارکیٹ میں بہترین مواقع حاصل ہو سکتے ہیں۔

Halal Industry کا فروغ.

اکستان ایک اسلامی ملک ہونے کی وجہ سے Halal Seafood کی پروڈکشن میں مہارت رکھتا ہے. اور اس کے لئے عالمی مارکیٹ میں ایک بہت بڑا Potential موجود ہے۔ Halal Certification والے Seafood Products کی عالمی سطح پر مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے. خاص طور پر ان ممالک میں جہاں Muslim Population زیادہ ہے. جیسے کہ Middle Eastern Countries, Southeast Asia, اور ترکی.

Halal Seafood کی عالمی طلب میں اضافہ کے ساتھ، پاکستانی کمپنیز کو اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے Halal Certified Processed Fisheries اور Seafood Products تیار کرنے کی ضرورت ہے. تاکہ وہ ان مارکیٹس میں مؤثر طریقے سے اپنا مقام حاصل کر سکیں۔ اس کے علاوہ، Sustainability اور Eco-Friendly Practices کی جانب بھی عالمی مارکیٹس کا رجحان بڑھ رہا ہے. اور پاکستانی کمپنیوں کو ان معیارات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر قبولیت حاصل کر سکیں۔

Pakistani Exports کو درپیش چیلنجز.

پاکستانی Export کی ترقی میں کئی مسائل بھی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ جن میں سرفہرست Infrastructure Development ہے. اس میں Transport اور Logistics کے وسائل کی کمی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، Instable Policies بھی ایک بڑا مسئلہ ہیں جو Foreign Direct Investment کو روکنے کا باعث بنتی ہیں۔

Legal Complexities اور Regulatory Hurdles بھی Multinational Companies کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہیں۔ ان تمام مسائل کے باوجود، پاکستان میں کام کرنے والی کئی کمپنیز نے نئے راستے تلاش کیے ہیں اور Pakistani Products کو عالمی مارکیٹ میں فروغ دیا ہے۔

یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان میں Frozen Fish, Shrimp, Canned Seafood, اور Dehydrated Fish Products کی پروسیسنگ میں اضافہ ہو رہا ہے. جو اسے عالمی مارکیٹ میں آسانی سے رسائی فراہم کرتا ہے۔ ان مصنوعات کو Global Food Standards کے مطابق پروسیس کر کے، Traceability اور Transparency کے اصولوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے. جس سے پاکستانی Seafood کی عالمی مارکیٹ میں طلب بڑھنے کے امکانات ہیں

Pakistani Seafood Exporters کو ان تجارتی معاہدوں کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے عالمی مارکیٹس میں اپنے Fisheries Products کی برآمدات بڑھانے کا موقع مل سکتا ہے۔ ان معاہدوں کے تحت پاکستانی Processed Seafood کو کم ٹیکس کی شرح اور آسان تجارتی شرائط پر مختلف ممالک میں فروخت کیا جانا چاہیے.

پاکستان کے Trade Agreements

پاکستان نے کئی ممالک کے ساتھ Free Trade Agreements (FTAs) کیے ہیں. جن سے Exporters کو فائدہ پہنچا ہے۔ پاکستان کا China, Sri Lanka, Malaysia, Iran, Turkey اور Mauritius کے ساتھ تجارتی معاہدے ہیں. جو ان ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے اہم مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ تاہم، پاکستان کو ان معاہدوں کا فائدہ اُٹھانے کے لیے اپنی مصنوعات کی Quality اور Packaging Standards پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے. تاکہ ان مارکیٹس میں موثر طریقے سے داخل ہو سکے۔

Multinational Companies کا Pakistani Export Industry میں اہم کردار ہے۔ ان کمپنیز نے نہ صرف اپنے کاروباری ماڈلز کو پاکستان کے مطابق ڈھالا. بلکہ عالمی معیار کے مطابق Products فراہم کر کے عالمی سطح پر پاکستان کی مصنوعات کو متعارف کروایا۔ حکومت کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے. کہ ان کمپنیز کے ساتھ Collaboration کے ذریعے پاکستان کی Exports کو بڑھایا اور ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

مستقبل کی توقعات اور تجاویز.

موجودہ حالات میں پاکستان کو اپنی Export Industry کے لیے چند اہم اقدامات اٹھانے ہوں گے. تاکہ عالمی سطح پر ملک کی Reputation بڑھائی جا سکے۔ سب سے پہلے، حکومت کو Multinational Companies کے لیے کاروباری ماحول کو سازگار بنانا ہوگا۔ اس کے علاوہ، Legal and Regulatory Hurdles کو دور کرنا، Stable Policies کی تشکیل. اور Infrastructure میں سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، مقامی Farmers اور Business Entities کو مزید تربیت فراہم کرنی ہوگی. تاکہ وہ عالمی سطح پر Competition کر سکیں۔

Pakistani Export Industry میں بے شمار مواقع موجود ہیں. لیکن ان مواقع سے فائدہ اُٹھانے کے لیے ملک کو Multinational Companies کے کردار کو تسلیم کرنا ہوگا. اور ان کے ساتھ Collaboration کو بڑھانا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ، حکومت کو اس بات کا بھی خیال رکھنا ہوگا. کہ Export Channels میں بہتری لائی جائے. اور Business Environment کو بہتر بنایا جائے۔ اگر پاکستان ان اقدامات پر عمل کرے تو یقینی طور پر وہ اپنی Export Potential کو بڑھا اور عالمی مارکیٹ میں اپنے مقام کو مزید مستحکم کر سکتا ہے۔

بنیادی سہولیات کی فراہمی.

پاکستانی Processed Fisheries اور Seafood کی عالمی مارکیٹ میں بے شمار Opportunities موجود ہیں. لیکن اس شعبے کو ترقی دینے کے لیے کچھ اہم چیلنجز بھی ہیں۔ سب سے بڑا چیلنج Infrastructure اور Logistics کا ہے. خاص طور پر Cold Chain Logistics اور Efficient Transportation کی کمی ہے۔ Frozen Seafood Products کو عالمی مارکیٹ تک پہنچانے کے لیے مناسب Cold Storage Facilities اور Efficient Transportation Systems کی ضرورت ہے. تاکہ مصنوعات کا معیار برقرار رہے. اور وقت پر مقامی و عالمی مارکیٹ تک پہنچ سکے۔

اس کے علاوہ، Regulatory Compliance اور Certification Requirements بھی ایک چیلنج ہے۔ پاکستانی Seafood Exporters کو عالمی معیار کے مطابق Health Standards اور Food Safety Regulations پر عمل کرنا ہوگا. تاکہ وہ عالمی مارکیٹ میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

پاکستان بین الاقوامی مارکیٹ میں اہم مقام حاصل کر سکتا ہے.

پاکستان کو اپنی Export Industry کے لیے چند اہم اقدامات اٹھانے ہوں گے. تاکہ عالمی سطح پر ملک کی Reputation بڑھائی جا سکے۔ سب سے پہلے، حکومت کو Multinational Companies کے لیے کاروباری ماحول کو سازگار بنانا ہوگا۔ اس کے علاوہ، Legal and Regulatory Hurdles کو دور کرنا، Stable Policies کی تشکیل، اور Infrastructure میں سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، مقامی Farmers اور Business Entities کو مزید تربیت فراہم کرنی ہوگی. تاکہ وہ عالمی سطح پر Competition کر سکیں۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک Pakistani Export Industry ہمیشہ سے صرف چند شعبوں، جیسے کہ Textiles, پر انحصار کرتی رہی ہے. تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ اس سلسلے  میں ہنگامی بنیادوں پر سنجیدہ کوششوں کا آغاز کیا جائے تا کہ ملک موجودہ معاشی بحران سے باہر نکل سکے.

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button