PSX میں تیزی کے بعد پرافٹ ٹیکنگ اور مندی، SBP Monetary Policy کے اثرات.
KSE100 Index crossed 117000 psychological mark then plunged on selling pressure
SBP Monetary Policy کا اعلان کئے جانے کے بعد آج PSX میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہونے پر زبردست تیزی دیکھی گئی. تاہم KSE100 انڈیکس 117000 کی نفسیاتی سطح عبور کرنے کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کا دباؤ ریکارڈ کیا گیا. جس سے کئی روز سے جاری Bullish Trend اپنی سمت کھو بیٹھا.
SBP Monetary Policy کا اعلان. Interest Rate میں کمی کا فیصلہ.
SBP Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا ہے. توقعات کے مطابق پالیسی ساز اراکین نے Interest Rate میں دو فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے . جس کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے.
اہم پیش رفت کے طور پر State Bank of Pakistan نے Policy Rates میں دو فیصد کمی کا فیصلہ کیا. جس کا اطلاق 17 دسمبر 2024 یعنی آج سے کر دیا گیا ہے. ملک میں اسوقت شرح سود 13 فیصد ہے . نظر ثانی کے باوجود یہ SAARC Region میں سب سے زیادہ ہے .
Policy ساز اراکین نے نوٹ کیا کہ گزشتہ ماہ ملک میں Inflation کی شرح 6 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔ جو کہ گذشتہ چھ سال کی کم ترین سطح ہے۔ تاہم یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں Petroleum Products کی قیمتوں میں کمی کے رواں ماہ مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے ، جس سے آئندہ CPI Report جو کہ جنوری 2025 میں جاری کی جائے گی. میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو گی اور صارفین کی قوت خرید میں بھی اضافے کا امکان ہے.
Pakistani Monetary Policy کا اعلان اسوقت کیا گیا جبکہ Pakistan Stock Exchange میں معاشی سرگرمیاں بند ہو چکی تھیں . تاہم اسکا حقیقی ردعمل آج دن کے ابتدائی سیشن میں نظر آیا.
عالمی سطح پر Interest Rates میں کمی کا رجحان
موجودہ سال میں کئی بڑے ممالک کے Central Banks نے مہنگائی پر قابو پانے اور اقتصادی نمو کو بحال کرنے کے لیے Interest Rates میں کمی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
- Federal Reserve (USA) نے بھی حالیہ مہینوں میں Interest Rates میں کمی کی ہے تاکہ امریکی معیشت میں سست روی کو روکا جا سکے۔
- European Central Bank (ECB) نے بھی مالیاتی پالیسی میں نرمی کے اشارے دیے ہیں۔
- ایشیا میں China اور دیگر ترقی پذیر معیشتوں نے بھی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے Rates میں کمی کی ہے۔
یہ عالمی رجحان "Global Rates Cut Trend” کہلاتا ہے، جس کا مقصد مہنگائی میں کمی، روزگار کے مواقع میں اضافہ، اور صارفین کی قوت خرید کو بہتر بنانا ہے۔
PSX کا ردعمل.
جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے. آج Pakistan Stock Exchange میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مثبت انداز میں ہوا. بینچ مارک KSE100 انڈیکس پہلے آدھے گھنٹے میں تاریخ کی بلند ترین سطح 117000 پوائنٹس کو عبور کر گیا. تاہم یہ رجحان برقرار نہیں رہ سکا. اسوقت یہ 116000 کے Psychological Mark کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے.
دوسری طرف KSE30 میں بھی اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا جا رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔