Financial Markets کو 2025 میں کن Global Risks کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.

The probability of the Fed hiking Interest Rates in 2025 is 40%

2025 کے مالی سال کے دوران Global Risks کا گہرائی سے تجزیہ ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے. کہ مستقبل کے مالیاتی چیلنجز کیا ہو سکتے ہیں؟۔ Financial Markets میں ٹریڈ کرنیوالے سرمایہ کاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی تیار کریں۔

2025 میں مذکورہ بالا خطرات کے ساتھ، سرمایہ کاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی Portfolio Strategies کو ان خطرات کے مطابق ڈھالیں۔ خاص طور پر Interest Rates, Tariffs, اور Inflation کے عوامل پر گہری نظر رکھنا ضروری ہوگا۔

Apollo کے چیف اکانومسٹ Tortsten Sløk کے مطابق، ان خطرات کی درست پیش گوئی سرمایہ کاروں کو بہتر فیصلہ سازی میں مدد دے سکتی ہے۔

2025 کے مالیاتی سال میں عالمی معیشت

2025 کے مالیاتی سال میں عالمی معیشت کئی اہم Global Risks سے دوچار ہو سکتی ہے۔ یہ خطرات نہ صرف Financial Markets کو متاثر کریں گے. بلکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گہرے اثرات ڈالیں گے۔ ماہرینِ معیشت کی طرف سے ان خطرات کی ایک جامع فہرست تیار کی گئی ہے. جس میں ہر خطرے کی Probability کو واضح کیا گیا ہے۔

اہم خطرات اور انکی Financial Markets کو متاثر کرنیکی صلاحیت.

  • Tariffs کا دوبارہ نفاذ: 90%
    تجارتی جنگ کے امکانات بڑھ رہے ہیں، اور اس سے Global Trade پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
  • Nvidia اور دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کی کمزور کارکردگی: 90%
    زیادہ توقعات کے باوجود، اگر یہ کمپنیاں اچھی Earnings رپورٹ کرنے میں ناکام رہیں. تو Tech Stocks کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
  • امریکی معیشت کی بحالی: 85%
    US Economy کی تیزی سے بحالی Animal Spirits کی واپسی کو ممکن بنا سکتی ہے. لیکن یہ Inflation میں بھی اضافہ کر سکتی ہے۔

سرمایہ کاری کیلئے مثبت اشارہ.

  • اگر یہ مارکیٹ دوبارہ فعال ہوتی ہے. تو یہ سرمایہ کاری کے لیے ایک مثبت اشارہ ہو سکتا ہے۔
  • فیڈرل ریزرو کا Interest Rates پر مؤقف: 70%
    فیڈرل ریزرو کے طرف سے R-star پر بات چیت روکنے کے امکانات ہیں. جس سے Monetary Policy پر اثر پڑے گا۔
  • امریکی Inflation میں اضافہ: 40%
    پہلی سہ ماہی میں، موسمی عوامل اور معیشت کی مضبوطی کی وجہ سے US Inflation میں تیزی متوقع ہے۔
  • Federal Reserve کے Interest Rates بڑھانے کے امکانات: 40%
    2025 میں فیڈرل ریزرو کے Rate Hike کے امکانات تقریباً 40% ہیں. لیکن یہ تناسب کم بھی ہو سکتا ہے۔
  • امریکی 10-Year Bonds پر شرح سود کا 5% سے زیادہ ہونا: 40%
    یہ مارکیٹ کے استحکام کو متاثر کر سکتا ہے. اور سرمایہ کاروں کے لیے خدشات پیدا کر سکتا ہے۔
  • جرمنی میں Recession کا امکان: 40%
    یورپ کی سب سے بڑی معیشت کو Economic Slowdown کا سامنا ہو سکتا ہے۔
  • چین میں مکمل Economic Recession: 33%
    چین کے Growth Model میں کمزوری عالمی معیشت کو متاثر کر سکتی ہے۔
  • امریکی مالیاتی بحران کا امکان: 10%
    Fiscal Crisis کے خطرات کم ہیں. لیکن نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔

امریکی Recession کا امکان: 0%
ماہرین کا کہنا ہے. کہ فی الحال امریکی معیشت کساد بازاری کے امکانات سے محفوظ ہے.

2025 کے مالی سال کے دوران Global Risks عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں. جو ممکنہ طور پر Financial Markets, Economies اور Investment Strategies پر اثر ڈال سکتے ہیں۔ یہ جائزہ Trade Tariffs, Inflation, Interest Rate Hikes . اہم ممالک میں Economic Recessions اور Market Volatility جیسے عوامل کا احاطہ کرتا ہے. تاکہ سرمایہ کاروں کو نئے چیلنجز اور مواقع کے لیے تیار ہونے میں مدد مل سکے۔

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button