Donald Trump کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے Bitcoin تاریخ کی بلند ترین سطح پر.

Crypto Industry is expected to welcome the US President with a Upside Rally.

پیر کے روز Asian Trading Hours کے دوران Bitcoin (BTC) کی قیمت $109,000 سے تجاوز کر گئی. جو کہ ایک نئی Record High ہے۔ یہ اہم پیشرفت سابق امریکی صدر Donald Trump کی حلف برداری کے موقع پر سامنے آئی ہے۔

Bitcoin میں تیزی کے پس پردہ عوامل.

اتوار کے روز BTC کی قیمت میں کمی دیکھی گئی. جہاں یہ $102,000 سے گر کر $100,000 کے قریب آ گئی تھی۔ اس کی وجہ سابق خاتون اول Melania Trump کی جانب سے ایک Memecoin کا اجرا بتایا جا رہا ہے. جس کی وجہ سے اہم اثاثوں سے Liquidity منتقل ہوئی۔

Crypto Market میں اس نمایاں اضافے نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ BTC کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے. خاص طور پر اگر مارکیٹ میں نئی ​​پیش رفت اور سیاسی تبدیلیاں جاری رہیں۔

Bitcoin as on 20th January 2025
Bitcoin as on 20th January 2025Cryp

یہ Bitcoin کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ Cryptocurrency مارکیٹ عالمی سطح پر کس طرح تیزی سے ترقی کر رہی ہے.

کرپٹو انڈسٹری کے ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر Trump Administration مثبت اقدامات اٹھاتی ہے. تو Bitcoin اور دیگر Cryptocurrencies کی قیمت میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ اس کے ساتھ ہی، Blockchain Technology کے ذریعے امریکہ کی معیشت میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ سے کرپٹو انڈسٹری کی توقعات

Bitcoin (BTC) اور دیگر Cryptocurrencies کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے عالمی معیشت میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ Donald Trump کی انتظامیہ کے دور میں، Crypto Industry کو امید ہے کہ نئی حکومت اس انڈسٹری کی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے سازگار پالیسیاں اپنائے گی

کرپٹو انڈسٹری کی سب سے بڑی توقع Regulatory Clarity ہے۔ Bitcoin اور دیگر Digital Assets کو اکثر مختلف ممالک میں مختلف قوانین اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ White House Administration سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ وہ ایک جامع Framework پیش کرے گی جو نہ صرف کرپٹو انڈسٹری کو تسلیم کرے بلکہ اسے منظم انداز میں آگے بڑھنے کا موقع دے۔

نئی انتظامیہ سے توقع ہے کہ وہ کرپٹو میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس میں رعایت یا دیگر مراعات فراہم کرے گی۔ Institutional Investors جیسے کہ بینک اور Hedge Funds، کرپٹو میں سرمایہ کاری کے لیے زیادہ پُراعتماد ہو سکتے ہیں اگر حکومت واضح اور حامی پالیسیاں پیش کرے۔

کرپٹو انڈسٹری کی عالمی نوعیت کے پیش نظر، Trump Administration پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ایک Global Framework تیار کرے۔ یہ نہ صرف امریکی کرپٹو سرمایہ کاروں کے لیے اعتماد پیدا کرے گا بلکہ کرپٹو مارکیٹ کو مزید مستحکم بھی کرے گا۔

نئی حکومت کی پالیسیاں صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ عالمی کرپٹو مارکیٹ پر بھی اثر ڈالیں گی۔ کیا Donald Trump کی قیادت میں کرپٹو انڈسٹری کے لیے ایک روشن مستقبل تشکیل پائے گا؟ یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button