Allied Bank کی معاشی کارکردگی اور Profit Growth کا تسلسل برقرار.
A closer look at Allied Bank's financial results, dividends, and Market Trends

Allied Bank نے 2024 کے مکمل Financial Results جاری کر دیے ہیں. جس کے مطابق Leading Pakistani Commercial Bank نے Profit Growth کا تسلسل برقرار رکھا ہے. بینک نے 4 روپے فی شیئر کے عبوری Cash Dividend کا اعلان کیا ہے. جس سے مجموعی سالانہ ادائیگی 16 روپے فی شیئر تک پہنچ گئی ہے۔ نتائج Pakistan Stock Exchange کے ٹریڈنگ سیشن کے آغاز سے قبل جاری کئے گئے ہیں.
Profit Growth میں معتدل اضافہ، Financial Results کا جائزہ.
گزشتہ چند سہ ماہیوں میں Profit Growth کی رفتار سست ہو چکی ہے. کیونکہ Pre-Tax Profit میں سالانہ بنیادوں پر محض 3% کا اضافہ ہوا۔ Current Assets کے حجم میں مسلسل اضافہ جاری رہا. لیکن Interest Rate میں کمی کے باعث Net Profit کی شرح کم رہی۔ اگر Provisioning Reversal کی مد میں ہونے والی بچت نہ ہوتی، تو Allied Bank کو سالانہ بنیاد پر منافع میں کمی کا سامنا کرنا پڑتا۔

Allied Bank نے Loans (Advances) کے Portfolio میں دسمبر 2023 کے مقابلے میں 35% اضافہ کیا،.جس سے بینک کی Advances-to-Deposit Ratio (ADR) پہلی بار 50% کی حد سے اوپر گئی۔ خاص طور پر 2024 کی آخری سہ ماہی میں 24% کا کوارٹرلی بنیادوں پر اضافہ ہوا. جو کہ گزشتہ پانچ سالوں کی بلند ترین سطح ہے۔
Investment Strategy میں بڑی تبدیلی
Asset Allocation Strategy میں تبدیلی کی وجہ سے Investment Portfolio میں ستمبر 2024 کے مقابلے میں 15% کمی ہوئی اور کل سرمایہ کاری 1.1 ٹریلین روپے رہی، جو کہ دو سال قبل کی سطح کے قریب تھی۔ Investment-to-Deposit Ratio (IDR) گزشتہ دو سالوں میں 74% کی بلند ترین سطح سے کم ہو کر 50% کی حد میں آ گیا۔
Allied Bank نے Deposits میں 20% اضافہ کیا، جس سے مجموعی ڈپازٹس 2 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئے۔ بینک کی Deposit Growth Rate انڈسٹری کی اوسط سے دوگنا رہی، لیکن Current and Saving Account (CASA) Ratio میں بہتری کا تجزیہ ابھی باقی ہے۔
Non-Funded Income میں 15% سالانہ اضافہ ہوا، جس کی بڑی وجہ Fee & Commission Income میں 32% کا اضافہ تھا۔ Capital Gains میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو کہ Eurobonds اور Government Securities پر زیادہ منافع کے باعث ممکن ہوا۔
Operating Expenses اور Cost Efficiency
سالانہ بنیادوں پر Operating Expenses میں 18% اضافہ ہوا، جو کہ 12% اوسط مہنگائی کی شرح سے زیادہ تھا۔ لیکن Cost-to-Income Ratio میں 4% کمی آئی، جسے Provisioning Reversal نے مزید بہتر کیا۔
مجموعی طور پر، Allied Bank نے مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا. لیکن Profit Growth کی رفتار قدرے کم رہی۔ تاہم Loan Portfolio اور Deposits میں نمایاں بہتری دیکھی گئی. جبکہ Investment Strategy میں محتاط تبدیلیاں کی گئیں۔ مستقبل میں Interest Rate اور Market Trends بینک کی مالی حکمت عملی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔