پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاوربار منفی رجحان پر بند ۔ انڈیکس میں 363 پوائنٹس کی کمی
کراچی( اسٹاک مارکیٹ سمری)۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز دن کے درمیان میں ملے جلے رجحان اور اختتام شدید مندی پر ہوا۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 363 پوائنٹس کی کمی سے 41776 کی سطح پر آ گیا۔ آج مارکیٹ میں فیٹف سے متعلق مثبت خبر پر تیزی کے رجحان سے آغاز ہوا تاہم بعد میں اسٹیٹ بینک کی طرف سے ڈالر کی ادائیگیاں روکے جانے کی افواہوں سے شدید فروخت دیکھنے میں آئی۔ آج شیئر بازار میں 16 کروڑ 21 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے جن کی مجموعی مالیت 4 ارب 91 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد رہی۔ آج کا والیوم لیڈر ایک کروڑ 94 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی پی ایل پراپرٹیز رہا ۔ جبکہ ایک کروڑ 53 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ ٹیلی کام لیمیٹڈ دوسرے اور ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ تیسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔