NZDUSD میں NZ Business Confidence جاری ہونے کے بعد گراوٹ.
Chinese Economic crisis squeezed demand for Kiwi Dollar

NZ Business Confidence میں فروری 2025 کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو کہ ANZ New Zealand Business Survey کے مطابق 58.4% تک پہنچ گئی، جبکہ جنوری میں یہ 54.4% تھی۔ ادھر ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد NZDUSD کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے.
NZ Business Confidence کس معاشی رجحان کو ظاہر کر رہا ہے؟
اس کا مطلب ہے کہ کاروباری ادارے مستقبل کے بارے میں زیادہ پرامید ہیں۔ تاہم، Business Activity Outlook میں معمولی کمی واقع ہوئی، جو کہ 45.1 پر آ گئی. جبکہ جنوری میں یہ 45.8 تھی۔ یہ اشارہ کرتا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کی متوقع رفتار تھوڑی کمزور پڑی ہے. لیکن مجموعی طور پر صورتحال مستحکم ہے۔
ANZ Report میں کچھ کلیدی نکات سامنے آئے:
- Business Confidence میں 4 پوائنٹس کا اضافہ ہوا. جو کہ +58 پر پہنچ گیا۔
- متوقع کاروباری سرگرمی میں 1 پوائنٹ کی کمی ہوئی اور یہ +45 پر آ گئی۔
- گزشتہ کاروباری سرگرمی (جو کہ GDP کے بہترین اشاروں میں سے ایک ہے) 3 پوائنٹس کی کمی سے -3 پر آ گئی۔
- ماضی میں ملازمتوں کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ -7 پر مستحکم رہی۔
- قیمتوں اور لاگت کے اشاریے متفرق تھے، لیکن سب سے اہم بات یہ رہی کہ ایک سال بعد کی متوقع Inflation Expectations 2.7% سے کم ہو کر 2.5% پر آ گئی۔
یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں. کہ اگرچہ کچھ چیلنجز موجود ہیں. لیکن مجموعی طور پر کاروباری اعتماد میں بہتری آ رہی ہے۔ کم ہوتی ہوئی Inflation Expectations سرمایہ کاری کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے. کیونکہ اس سے کاروباروں کو طویل مدتی منصوبہ بندی میں سہولت ملے گی۔ تاہم، مستقبل کی Business Activity میں معمولی کمی پالیسی سازوں کے لیے ایک انتباہ ہو سکتی ہے کہ وہ کاروباری ترقی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔
نیوزی لینڈ کی معیشت پر China Factor کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟
چین نیوزی لینڈ کے لیے ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے، اور Chinese Economy میں کسی بھی طرح کی تبدیلی براہ راست New Zealand Dollar (NZD) کو متاثر کر سکتی ہے۔ چین کی معاشی ترقی کی رفتار اگر سست ہو جائے تو نیوزی لینڈ کی Export Demand پر دباؤ بڑھ سکتا ہے. خاص طور پر Dairy, Meat, and Wood Products جیسی کلیدی برآمدات میں۔ اسی طرح، اگر چین میں Consumer Demand میں اضافہ ہوتا ہے. تو نیوزی لینڈ کی برآمدات کو فروغ مل سکتا ہے. جس سے NZD کی قدر مستحکم رہ سکتی ہے۔
مزید برآں، چین کی مالیاتی پالیسیوں، جیسے کہ Interest Rates میں تبدیلی یا Trade Policies, نیوزی لینڈ کی معیشت پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہیں۔ اگر چین اپنی درآمدات کو محدود کرتا ہے. یا اپنی کرنسی Yuan کی قدر کو کمزور کرتا ہے. تو یہ نیوزی لینڈ کی برآمدی منڈی کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف، چین میں سرمایہ کاری اور اقتصادی استحکام NZD کی قدر کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
تکنیکی جائزہ.
چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر NZDUSD نفسیاتی سطح 0.5700 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے. یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور اس سے نیچے Bearish Chanel بھی شروع ہو جاتا ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 200 روزہ Moving Average ہے .

دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔