Pakistan میں Cryptocurrency کی ترقی – Bilal Bin Saqib بطور Chief Advisor مقرر
Driving Digital Transformation: to Shape Pakistan's Digital Future

یہ Cryptocurrency اور Blockchain Technology کے حوالے سے پاکستان کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔ حال ہی میں پاکستان کی Finance Ministry نے Bilal Bin Saqib MBE کو Pakistan Crypto Council کا Chief Advisor مقرر کیا ہے۔ یہ تقرری پاکستان کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک میں Digital Transformation کو فروغ دیا جائے اور Financial System کو محفوظ اور شفاف بنایا جائے۔
Bilal Bin Saqib – ایک نمایاں شخصیت
بلال بن ثاقب کو Forbes 30 Under 30 میں شامل کیا گیا ہے. اور وہ Web3 Investor، Strategic Advisor اور Blockchain Thought Leader کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ انہیں King Charles III، مرحومہ Queen Elizabeth II اور Mayor of London کی جانب سے ان کی کمیونٹی سروسز پر سراہا گیا ہے۔ مزید برآں، انہیں British Prime Minister کی طرف سے 1632nd Points of Light Award بھی دیا گیا. جو کہ برطانیہ میں سماجی تبدیلی کے اہم کردار ادا کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ سال 2023 میں، انہیں MBE یعنی Member of the British Empire کا اعزاز بھی حاصل ہوا. جو National Health Service (NHS) میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا تھا۔
Pakistan میں Crypto اور Blockchain کا مستقبل
بطور Chief Advisor، بلال بن ثاقب پاکستان میں Cryptocurrency اور Blockchain Technology کے انضمام کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد کریں گے۔ ان کا مشن ہے کہ Digital Assets کے لیے ایک جامع Regulatory Framework تیار کیا جائے جو عالمی معیار کے مطابق ہو۔
ان کے مطابق، Cryptocurrency کا مستقبل پاکستان کے نوجوانوں کے لیے نہایت روشن ہے۔ اگر حکومت Right Strategies اور Regulatory Policies اختیار کرے تو یہ ٹیکنالوجی پاکستان کی Economic Growth میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
Artificial Intelligence اور Digital Economy میں جدت
بلال بن ثاقب کا کردار صرف Crypto Regulations تک محدود نہیں ہوگا. بلکہ وہ Finance Ministry کو Artificial Intelligence (AI) کے استعمال پر بھی مشورے دیں گے. تاکہ حکومتی فیصلے زیادہ مؤثر اور جدید بنائے جا سکیں۔ ان کی قیادت میں، پاکستان Public Sector Innovation کو فروغ دے سکے گا. اور Digital Economy کے میدان میں نمایاں ترقی کر سکے گا۔
حکومتی موقف اور مستقبل کے امکانات
Federal Minister for Finance and Revenue, Muhammad Aurangzeb نے بلال بن ثاقب کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا. کہ یہ اقدام پاکستان کی Emerging Technologies کو اپنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کے مطابق، پاکستان کو ایک Secure & Transparent Financial System کی ضرورت ہے. جو Crypto Regulations کو مؤثر طریقے سے نافذ کرے اور Sustainable Growth کو فروغ دے۔
بلال بن ثاقب کی بطور Chief Advisor تقرری نہ صرف پاکستان میں Digital Currencies کے مستقبل کو بہتر بنائے گی. بلکہ ملک کو Regional Leader in Crypto Space بنانے کی راہ بھی ہموار کرے گی۔ اگر پاکستان صحیح حکمت عملی اختیار کرے. تو Blockchain Technology اور Cryptocurrency کے ذریعے ایک مضبوط، محفوظ، اور ترقی یافتہ معیشت کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔