Houthis کے خلاف امریکی حملے، Oil Prices میں اضافہ

Situation in Middle East is affecting the Global Oil Market.

امریکی اعلان کے بعد کہ وہ یمن میں Houthis باغیوں  پر حملے جاری رکھے گا، عالمی Oil Market میں Oil Prices میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پیر کے روز کاروباری دن کے آغاز پر Brent Crude کی قیمت 41 سینٹ یا 0.6% اضافے کے بعد 70.99 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ WTI Crude Oil کی قیمت 40 سینٹ یا 0.6% بڑھ کر 67.58 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوئی۔

امریکی فضائی حملوں کے اثرات

یہ اضافہ امریکی فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا. جن میں یمنی Houthis کے زیر کنٹرول علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان  کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 53 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ امریکی صدر کے دورِ حکومت میں مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑی فوجی کارروائی تصور کی جا رہی ہے۔

یورپی مارکیٹ میں خام تیل کی تجارت

یورپی سیشن کے آغاز میں بھی WTI Crude Oil میں مزید استحکام دیکھا گیا. اور قیمت 67.44 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی. جو جمعہ کے دن کی بندش 67.15 ڈالر فی بیرل سے زیادہ تھی۔ اسی طرح Brent Crude نے بھی 70.42 ڈالر فی بیرل سے اوپر جاتے ہوئے 70.65 ڈالر فی بیرل پر تجارت کی۔

WTI Crude Oil as on 17th March 2025 during European Sessions
WTI Crude Oil as on 17th March 2025 during European Sessions

Houthis کا ردعمل اور امریکی مفادات پر حملے

دوسری جانب، Houthis کی طرف سے Red Sea میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین” پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔ یہ حملے امریکی فضائی کارروائیوں کے ردعمل کے طور پر کیے جا رہے ہیں۔ Houthis کے ترجمان  نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

Oil Market پر اثرات اور مستقبل کے امکانات

ان کشیدہ حالات نے Oil Market کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے. کیونکہ سرمایہ کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کیا یہ تنازعہ مزید شدت اختیار کرے گا. اور اس کے نتیجے میں WTI Crude Oil اور Brent Crude کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق، اگر مشرق وسطیٰ میں یہ تنازعہ طول پکڑتا ہے. تو Oil Prices میں مزید اضافے کا امکان ہے. جو عالمی سطح پر افراط زر اور توانائی کے بحران کو مزید سنگین کر سکتا ہے۔ دوسری طرف، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی پالیسیاں بھی Crude Oil کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

فی الحال، سرمایہ کاروں کی نظریں آنے والے دنوں میں امریکی حکمت عملی اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر مرکوز ہیں. کیونکہ Oil Market میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button