امریکی معیشت پر Trade Tensions کا دباؤ، لیکن USDJPY میں جزوی بہتری

Limited Upside as Technical Indicators Suggest Resistance ahead

Trade War کے بعد تین دن کی لگاتار ناکامی، کئی مہینوں کی کم ترین سطح، اور پھر اچانک USDJPY کا پلٹاؤ! یہ صرف ایک کرنسی کا اتار چڑھاؤ نہیں، یہ عالمی مالیاتی میدان کی جنگ ہے۔

جب دنیا US Dollar کی تھکن محسوس کر رہی تھی، Japanese Yen نے اپنا پرانا رُعب واپس لینا شروع کیا۔
اس پیشرفت کا ہر لمحہ بتا رہا ہے کہ  Risk Sentiment بدل چکا ہے، اور اگلی جنگ شروع ہونے والی ہے۔ محفوظ کرنسی؟ یا انتقام کی آگ؟JPY کا خفیہ ہتھیار سامنے آ چکا ہے!

US China Trade War نے عالمی معیشت کی بنیادیں ہلا دیں۔ لیکن اسی دباؤ نے JPY کو ایک نیا ہتھیار دے دیا . "اعتماد”۔
سرمایہ کار اب JPY کی طرف لپک رہے ہیں. کیونکہ انہیں USD پر سے بھروسہ اٹھتا جا رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق یہ محض Safe Haven نہیں، یہ ایک Strategic Shift ہے۔

BoJ کے سگنلز اور Fed کی نرمی، دو مختلف راستے

جاپان میں بڑھتی ہوئی Inflation کے آثار Bank of Japan (BoJ) کو شرح سود میں اضافے کی اجازت دے سکتے ہیں۔
یہ ممکنہ اقدام JPY کو مزید سپورٹ فراہم کرے گا۔ اس کے برعکس، Federal Reserve رواں سال شرح سود میں تین بار کمی کی توقع رکھتا ہے۔  پالیسیوں کا یہ فرق دونوں کرنسیوں کے درمیان Interest Rate Differential کو کم کر رہا ہے۔
نتیجتاً، JPY کو USD کے مقابلے میں سپورٹ ملنے کا امکان ہے۔

تکنیکی منظرنامہ، اہم سطحیں اور ممکنہ ردعمل

تکنیکی طور پر، USDJPY اس وقت 143.00 کی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکا Relative Strength Index (RSI) اوور سولڈ زون کے قریب ہے. جو ممکنہ پلٹاؤ کا اشارہ دیتا ہے۔ تاہم اگر قیمت 142.00 سے نیچے آتی ہے، تو یہ 141.00، حتیٰ کہ 140.00 کی سطح تک گر سکتی ہے۔

اسکے برعکس  اسی دوران، اگر قیمت 143.50 سے اوپر جاتی ہے، تو 144.00 اور 145.00 کی سطحیں ممکن ہیں۔ تاہم، یہ بہتری عارضی ہو سکتی ہے. کیونکہ بنیادی عوامل USD کے لیے فی الحال سازگار نہیں ہیں۔

اگر USDJPY قلیل المدتی  مزاحمتی حدوں  کو عبور کر لیتا ہے، تو اگلا ہدف 145.00 سے 146.00 تک ہو سکتا ہے۔ مگر ایسا تبھی ممکن ہے جب US Dollar کو مثبت معاشی اعداد و شمار یا پالیسی تبدیلی سے مدد ملے۔ اسوقت مارکیٹ محتاط ہے. اور کوئی بھی بڑی حرکت صرف مضبوط فیکٹرز کے تحت ہی آئے گی۔ اس وقت تک، JPY کی برتری قائم رہنے کا امکان غالب ہے۔

USDJPY as on 15th April 2025 during Asian FX Sessions
USDJPY as on 15th April 2025 during Asian FX Sessions

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button