مسلسل بہتری کے بعد NZDUSD اہم تکنیکی سطحوں کے قریب

Kiwi Maintains Strong Momentum Amid USD Weakness and RBA Rate Cut Bets

گزشتہ ہفتے سے NZDUSD  نے نمایاں بہتری دکھائی ہے، اور اب یہ مسلسل پانچ دنوں سے Gains  حاصل کر رہی ہے۔ ایسی مسلسل بہتری پچھلی مرتبہ فروری 2023 میں دیکھی گئی تھی۔ حیرت انگیز طور پر، Kiwi Dollar نے نہ صرف Euro اور Yen کے خلاف بلکہ مجموعی طور پر دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بھی بہتر پرفارمنس دکھائی ہے۔

امریکی کرنسی کی کمزوری نے بڑھائی NZDUSD کی رفتار

Dollar Weakness نے حالیہ دنوں میں NZDUSD کی بہتری کو مزید تقویت دی ہے۔ سال کے آغاز میں یہ جوڑی کچھ حد تک Consolidation کے مرحلے میں تھی. لیکن اس ماہ کے آغاز میں فروری کی کم ترین سطح کو Test کرنے کے بعد اب ایک مضبوط Bounce Back دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر شروع ہونے والی یہ بحالی آج تک برقرار ہے، اور جوڑی اب 0.5900 سے اوپر Push کر رہی ہے. جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ خریدار اب سانس لینے کے لیے پانی سے باہر آنے کی کوشش کر رہے ہیں. یعنی Technical Breakthrough کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

تکنیکی  مزاحمت اور اگلا ہدف.

پچھلے سال 29 نومبر کی High Level (0.5928) ایک معمولی Resistance فراہم کر سکتی ہے. لیکن موجودہ مارکیٹ مومینٹم کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جوڑی اب 0.6000 کی طرف بڑھنے کی تیاری میں ہے۔

ایک اور اہم فیکٹر AUDNZD میں حالیہ گراوٹ ہے، جہاں یہ جوڑی 1.0900 سے گر کر 1.0700 کے قریب آ چکی ہے۔ اس کا سبب ہے کہ RBA (Reserve Bank of Australia) سے متعلق Rate Cut Expectations میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹریڈرز اب اگلی RBA Meeting میں Rate Cut کو مکمل طور پر Price In کر چکے ہیں. حتیٰ کہ 50 bps کٹ کی ممکنہ شرح بھی 20٪ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ سال کے آغاز پر صرف 72 bps کی Rate Cut Pricing تھی. جو اب بڑھ کر 121 bps تک جا پہنچی ہے۔

اگرچہ RBA کے باعث آسٹریلوی کرنسی پر دباؤ ہے. لیکن پچھلے دو سیشنز میں Aussie نے بھی بہتر پرفارمنس دکھائی ہے۔ تاہم، مجموعی طور پر Kiwi اب بھی سبقت رکھتا ہے. خاص طور پر NZDUSD کے تناظر میں۔

NZDUSD continues the Bullish Momentum
NZDUSD continues the Bullish Momentum

کیا سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اپنانا چاہئے؟

یہ بات ضرور ذہن میں رکھنی چاہیے کہ جب بھی مارکیٹ Technical Breakouts کی طرف جاتی ہے. تب بھی اچانک آنے والی Headline Risks اس Momentum کو روک سکتی ہیں۔ اس لیے Kiwi Dollar کی موجودہ رفتار کو نظر میں رکھتے ہوئے بھی محتاط رہنا ضروری ہے۔

خاص طور پر ایسے حالات میں جب جغرافیائی کشیدگیاں، مرکزی بینکوں کی غیر متوقع پالیسی تبدیلیاں، یا معاشی اشاریوں کے اعداد و شمار اچانک مارکیٹ کے رجحان کو پلٹ سکتے ہیں۔

ایک اچھی حکمت عملی یہی ہے کہ کسی بھی Position میں داخل ہونے سے پہلے Stop Loss اور Risk Management کو ضرور مدنظر رکھا جائے.. تاکہ اگر مارکیٹ کسی منفی سمت میں مڑ جائے تو بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔ موجودہ حالات میں محتاط تجزیہ اور خبروں پر گہری نظر ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button