Fitch کی جانب سے Rating اپ گریڈ کر دی گئی، پاکستان کی معیشت میں بحالی کی جھلک

Improved fiscal discipline, rising reserves, and structural reforms boost investor confidence

Fitch Ratings کی جانب سے Pakistan کی Long-Term Foreign-Currency Issuer Default Rating کو ‘CCC+’ سے ‘B-’ کر دینا ایک مثبت سنگِ میل ہے. جو ملکی معیشت میں بہتری کی امیدوں کو تقویت دیتا ہے۔ اس Upgrade کے ساتھ ہی Outlook کو بھی Stable قرار دیا گیا ہے. جو کہ پاکستان کی IMF Programme پر عملدرآمد اور مالی نظم و ضبط کی بہتری کا مظہر ہے۔

پالیسی پر اعتماد میں اضافہ: IMF Agreement سے آگے کا راستہ

مارچ میں Pakistan اور International Monetary Fund کے درمیان 7 ارب ڈالرز  Extended Fund Facility اور 1.3 ارب ڈالرز  Resilience and Sustainability Facility پر عملدرآمد کے لیے Staff-Level Agreement طے پایا۔ اس کے تحت پاکستان نے Reserve Accumulation اور Primary Surplus کے اہداف میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی، اگرچہ Tax Revenue اپنے ہدف سے پیچھے رہی۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے Agricultural Income Tax میں اضافے کی قانون سازی بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔

مالیاتی نظم و ضبط میں بہتری: Fiscal Deficit میں نمایاں کمی

Fitch کے مطابق FY25 میں General Government Budget Deficit 6% of GDP تک محدود رہنے کا امکان ہے. جو کہ FY24 میں 7% کے قریب تھا۔ اسی طرح Primary Surplus دوگنا ہو کر 2% of GDP تک پہنچ سکتا ہے۔ اگرچہ Inflation اور کم درآمدات کے باعث Tax Revenue میں کمی رہی. لیکن اخراجات میں کٹوتی اور Provincial Surplus میں اضافہ اس کمی کو پورا کرے گا۔ SBP کی جانب سے دیا گیا Extraordinary Dividend بھی حکومت کی مالی پوزیشن کو مضبوط بناتا ہے۔

قرضوں میں کمی: Debt/GDP Ratio نیچے کی جانب

حکومتی قرض کا تناسب FY23 میں 75% سے گھٹ کر FY24 میں 67% ہو گیا ہے. اور آئندہ برسوں میں اس میں بتدریج کمی متوقع ہے۔ تاہم FY25 میں افراطِ زر میں تیز کمی کے باعث یہ تناسب عارضی طور پر بڑھ سکتا ہے۔ Interest Payment/Revenue Ratio اگرچہ 59% رہے گا. مگر یہ اب بھی ‘B’ Median یعنی 13% سے کہیں زیادہ ہے. جو Pakistan کے کمزور Revenue Base اور High Domestic Debt کا عکاس ہے۔

Inflation کا نیا منظرنامہ

FY25 میں CPI Inflation اوسطاً 5% YoY رہنے کی توقع ہے، جو کہ FY23-24 میں 20% سے زیادہ تھی۔ SBP نے مارچ میں اپنی Policy Rate کو 12% پر برقرار رکھا. تاکہ Current Account کے دباؤ اور Core Inflation پر قابو پایا جا سکے۔ ساتھ ہی GDP Growth میں بہتری آتے ہوئے FY25 میں 3% تک پہنچنے کی امید ہے۔

بیرونی خسارہ کنٹرول میں: Current Account Surplus اور FX Reserves میں اضافہ

8MFY25 میں پاکستان نے 700 ملین ڈالرز کا Current Account Surplus حاصل کیا. جس کی وجہ Remittances میں اضافہ اور درآمدی قیمتوں میں کمی تھی۔ اگرچہ Imports میں اضافہ متوقع ہے. مگر External Deficit آئندہ برسوں میں 1% of GDP سے کم رہنے کی امید ہے۔ SBP کی FX Market Purchases کے ذریعے Gross Reserves بڑھ کر18 ارب ڈالرز ہو چکی ہیں، جو کہ Early 2023 میں 8 ارب ڈالرز سے بھی کم تھیں۔

مالیاتی ضروریات اور خارجی دباؤ: External Debt Maturities کا چیلنج

Fitch کے مطابق  پاکستان کو FY26 میں 9 ارب ڈالرز اور FY25 میں 8 ارب ڈالرز کی External Debt Maturities کا سامنا ہے، جس میں سے 2HFY25 میں 5 ارب ڈالرز کی ادائیگی کرنا ہو گی۔ Multilateral اور Commercial Sources سے4 ارب ڈالرز کی Financing پہلے ہی حاصل ہو چکی ہے، جبکہ باقی10 ارب ڈالرز کی کوشش جاری ہے، جس میں Chinese Banks سے Refinancing بھی شامل ہے۔

سیاسی غیر یقینی صورتحال: Political Stability کا کردار

اگرچہ PMLN کی قیادت میں حکومت کو آئینی اکثریت حاصل ہے. مگر اسکی عوامی حمایت محدود ہے۔ سابق وزیراعظم Imran Khan کی مقبولیت برقرار ہے، جبکہ Balochistan اور افغان سرحد پر بڑھتے ہوئے Security Incidents صورتحال کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ Pakistan کی تاریخ میں IMF Reforms کی مکمل عملدرآمد کی مثالیں کم ہیں. جو Implementation Risks کو بڑھاتی ہیں۔

Fitch Upgrade اور مالی اشاریوں میں بہتری اس بات کا ثبوت ہیں کہ Pakistan درست سمت میں گامزن ہے. مگر مستقل بہتری کے لیے سیاسی استحکام، اصلاحات پر عملدرآمد، اور عالمی مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ملک کا معاشی مستقبل تابناک ہو سکتا ہے اگر حالیہ بہتری کو پائیدار بنایا جائے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button