Gold Price نے نئی بلندیاں چھوئیں، Powell کی Inflation Warning نے مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا

Jerome Powell’s warning sparks a surge in metals as Markets react to Tariff Policies.

Gold Price نے تاریخ رقم کر دی جب یہ نئی All-Time Highs پر جا پہنچی۔ اس تیز رفتار اضافہ کے پیچھے سب سے اہم وجہ تھی Federal Reserve کے چیئرمین Jerome Powell کی وہ وارننگ جس میں انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ Inflationary Effects "زیادہ دیرپا” ہو سکتے ہیں۔

Powell کی Inflation Warning اور Trump کی Tariff Policy

شکاگو میں Economic Club سے خطاب کے دوران Powell نے زور دے کر کہا کہ Trump Administration کی Tariff Policies نے US Economy کو ایک ایسے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے. جو "جدید تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا”۔ ان پالیسیوں کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ اور Economic Growth میں سستی یقینی ہے۔

Unemployment اور Tariff Burden: عوامی سطح پر اثرات

Federal Reserve  کے سربراہ  Powell نے واضح کیا کہ ان Tariffs کا بوجھ صرف کمپنیوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ عوام بھی مہنگائی کے ہاتھوں پسیں گے۔ جیسے جیسے معیشت ٹھنڈی ہو گی، Unemployment Rate میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

Trump کا شدید ردعمل اور Fed کی Non-Action Strategy

President Trump ان بیانات سے ناخوش دکھائی دیے. اور یہاں تک کہ ان کی برطرفی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ مگر Powell کا مؤقف تھا کہ Federal Reserve کو فی الحال Interest Rate Policy میں کوئی تبدیلی نہیں کرنی چاہیے. اور صورتحال مزید واضح ہونے کا انتظار کرنا چاہیے۔

Rate Cuts کی توقع اور Market Reactions

مارکیٹ میں تقریباً 90 Basis Points کی Rate Cuts کی امید کی جا رہی ہے، اور جون یا جولائی میں 25 Basis Points کی کٹوتی ممکن سمجھی جا رہی ہے۔ لیکن Powell نے مستقبل کی Monetary Policy پر کسی بھی سمت کا اشارہ نہیں دیا۔

Gold Price میں دھماکہ: Spot Gold نے قائم کیا نیا ریکارڈ

Powell کے تبصرے کے فوراً بعد US Equities نیچے گئیں. اور Spot Gold نے ایک اور All-Time High کو چھو لیا – 3,350۔ڈالرز کی سطح پر اس تیزی نے مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا. اور Goldman Sachs اور UBS جیسے بڑے ادارے بھی اپنی Gold Price Forecasts بڑھانے پر مجبور ہو گئے۔

Overbought Conditions کے باوجود Strong Momentum برقرار

اگرچہ تکنیکی اعتبار سے Gold اس وقت Overbought Zone میں ہے – خاص طور پر Monthly RSI  اب 2008 کی سطح کو چھو رہا ہے. مگر اس طرح کی Strong Momentum Trends میں Top Picking ایک پرخطر حکمت عملی ہوتی ہے۔

Gold Price as on 18th April 2025 after Jerome Powell's Statement.
Gold Price as on 18th April 2025 after Jerome Powell’s Statement.

Dip Buying Zones: Watchlist میں شامل کرنے کے قابل Levels

سرمایہ کار اب Dip Buying Opportunities تلاش کر رہے ہیں۔ خاص طور پر US$3,193-US$3,245 کا زون ایک اہم فیصلہ کن مقام ہے، جبکہ US$3,148 اور US$3,000-US$3,058 کے Demand Zones بھی قابلِ غور ہیں۔

موجودہ حالات میں، جہاں Inflation اور Policy Uncertainty دونوں موجود ہیں، Gold Price نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سب سے محفوظ پناہ گاہ ہے۔ مگر اس مارکیٹ میں داخلہ لینے کے لیے دانشمندانہ حکمت عملی، تکنیکی بصیرت اور ذہانت ناگزیر ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button