پاکستان کو ملا ریلیف، مارچ 2025 میں Crude Oil اور LNG کی درآمدات میں واضح کمی
Lower international prices help Pakistan save on energy imports despite rising quantities

مارچ 2025 میں پاکستان کی Petroleum Imports میں 18 فیصد کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جس کا براہ راست تعلق عالمی مارکیٹ میں Crude Oil اور LNG کی قیمتوں میں نرمی سے جوڑا جا رہا ہے۔ Crude Oil کی درآمدی قدر میں 32 فیصد تک کمی نے پاکستان کی توانائی کی تجارت پر دباؤ کو کم کر دیا. جبکہ مقدار میں بھی 16.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ تبدیلی پاکستان کے Trade Deficit پر مثبت اثر ڈالنے کا عندیہ دے رہی ہے۔
مسلسل کمی کا رجحان: گر رہی ہیں LNG Imports
Pakistan Bureau of Statistics کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران LNG Imports کا گراف بھی نیچے کی طرف جاتا نظر آیا. جہاں سال بہ سال بنیاد پر 22.9 فیصد کمی دیکھی گئی۔ یہ مسلسل کمی نہ صرف ملک کی Foreign Exchange Reserves کے لیے ریلیف کا باعث ہے. بلکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں موجود نرم قیمتوں کا فائدہ اٹھایا ہے۔ تاہم، یہ پہلو بھی قابلِ غور ہے کہ ملک کی اندرونی توانائی کی ضروریات اور ڈیمانڈ میں کیا تبدیلی آئی ہے؟
مقدار میں اضافہ، قدر میں استحکام: صورتحال ہے Petroleum Products کی
رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ دوسری جانب، Petroleum Products کی درآمدی مقدار میں 13.6 فیصد کا اضافہ ہوا. مگر ان کی مالیت میں صرف 1 فیصد سے بھی کم کمی ہوئی۔ یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ International Oil Market میں قیمتیں نرم ہو چکی ہیں. جس سے پاکستان کو نہ صرف Crude Oil کی فراہمی جاری رکھنے کا موقع ملا بلکہ مالی بچت بھی ہوئی۔
ماہ بہ ماہ رجحان: مستحکم ہوتی Energy Imports کی صورتحال
فروری 2025 کے مقابلے میں مارچ میں درآمدات میں صرف 1 فیصد کی کمی آئی. جو ظاہر کرتی ہے کہ Energy Imports میں استحکام آ رہا ہے۔ اگرچہ مقدار میں کچھ اضافہ ہوا. مگر قدر میں کمی سے اندازہ ہوتا ہے. کہ پاکستان نے بہتر معاہدوں کے ذریعے مالی فائدہ اٹھایا۔
مالی سال کا جائزہ: کم قیمتوں سے فائدہ، بڑھی Petroleum Products کی مقدار
مالی سال 2024-25 کے ابتدائی نو ماہ کے دوران پاکستان نے11.94 ارب ڈالرکی Petroleum Products درآمد کیں. جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1.2 فیصد کم ہیں۔ مگر حیران کن بات یہ ہے کہ مجموعی مقدار میں 11.9 فیصد اضافہ ہوا. جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان نے کم قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ مالیت کی توانائی حاصل کی. اور ساتھ ہی ساتھ Current Account Deficit کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اثرات: بہتر ہوتی معیشت اور سرمایہ کاروںکا اعتماد
یہ تمام اعداد و شمار نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لیے خوش آئند ہیں. بلکہ Pakistan Stock Exchange (PSX) پر بھی اس کے مثبت اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ توانائی کی درآمدات میں کمی سے صنعتی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، جو کہ Textile, Cement, اور Steel سیکٹرز کے لیے اچھی خبر ہے۔ اس کے علاوہ، Investor Confidence میں بھی اضافہ متوقع ہے، خاص طور پر جب Crude Oil کی قیمتوں میں نرمی برقرار رہے گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔