Fauji Foods کی شاندار کارکردگی – Q1 2025 میں ریکارڈ PAT اور بڑھتے ہوئے Margins

Q1 revenue jumps by 45%, driven by UHT Milk and portfolio expansion

مالی  سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں Fauji Foods نے اپنی تاریخ کا سب سے بلند PAT (Profit After Tax) حاصل کیا، جو کہ 335 ملین روپے رہا، PSX میں جاری کردہ Financial Results کے مطابق یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.3 گنا زیادہ ہے۔ یہ کامیابی صرف اعداد و شمار تک محدود نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک جامع اور متحرک Growth Strategy کارفرما ہے۔

ریونیو میں زبردست اضافہ: Topline پر زبردست کارکردگی. 

Financial Results میں کمپنی نے Q1 2025 میں 7.91 بلین روپے کا ریکارڈ Revenue حاصل کیا. جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے۔ یہ کارکردگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ UHT Milk نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے 33 فیصد Value Growth فراہم کی ہے۔

Margin Accretive Growth پر مرکوز توجہ نے کمپنی کو نہ صرف ریونیو بلکہ Profitability میں بھی بہتر مقام پر پہنچایا۔ Gross Margins میں 31.7 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا. جو کہ کمپنی کی پالیسیوں اور پائیدار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

Operating Profit اور EBIDTA میں مسلسل بہتری

پہلی سہ ماہی میں اسکا Operating Profit نمایاں اضافے کیساتھ 462 ملین روپے تک پہنچ گیا. جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔ اسی عرصے میں EBIDTA بھی641 ملین روپے پر پہنچ گیا. جو کہ گزشتہ سال کے 509 ملین روپے سے 26 فیصد زیادہ ہے۔ ان نمبرز سے واضح ہوتا ہے کہ کمپنی نے اپنے اخراجات کو بہتر طریقے سے منظم کرتے ہوئے منافع کو بڑھایا ہے۔

پورٹ فولیو میں وسعت: Cereals اور Pasta کی شمولیت

Fauji Foods کی کامیابی کا ایک اور راز اس کا وسیع ہوتا ہوا Product Portfolio ہے. جس میں Cereals اور Pasta کی شمولیت نے کمپنی کو نہ صرف Topline بلکہ Bottom-line میں بھی ترقی کی نئی راہیں فراہم کی ہیں۔ اس وسیع بنیاد پر مبنی حکمت عملی نے کمپنی کو اپنے شعبے میں مسلسل بہتر کارکردگی دکھانے کا اہل بنایا ہے۔

Bold Investment اور مستقبل پر یقین

Fauji Foods کا وژن "Unleashing Pakistan’s promise in everything we touch” صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت بنتا جا رہا ہے۔ کمپنی مسلسل Bold Investments کر رہی ہے. تاکہ نہ صرف اپنی Capabilities کو بڑھایا جا سکے. بلکہ Long-Term Profitable Growth کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ Financial Results  صرف ایک مالیاتی کامیابی نہیں بلکہ ایک National Business Story کا تسلسل ہیں. جو پاکستان کی خوراکی صنعت میں ایک نئی پہچان بنا رہی ہے۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو Fauji Foods نہ صرف اپنے شعبے بلکہ ملک کی معیشت پر بھی دیرپا اثر چھوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

PSX پر کارکردگی کا اثر

Fauji Foods کی شاندار کارکردگی کا اثر Pakistan Stock Exchange (PSX) پر بھی واضح نظر آ رہا ہے. جہاں اس کے  Financial Results نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے۔ کمپنی کے مثبت مالی نتائج کی بدولت اس کے شیئرز کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جو مستقبل میں مزید ترقی کی توقعات کو تقویت دیتا ہے۔

FFL in PSX as on 23rd April 2025
FFL in PSX as on 23rd April 2025

Source: FFL – Stock quote for Fauji Foods Limited – Pakistan Stock Exchange (PSX)

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button