UK PMI Data کے بعد GBPUSD دباؤ میں، نظریں US Reports پر

Disappointing UK Data and Falling Confidence Drag Down Pound Sterling.

بدھ کے روز GBPUSD دباؤ میں رہا اور 1.3300 کے قریب کمزور ٹریڈ کرتا نظر آیا، جس کی بنیادی وجہ برطانیہ سے آنے والا غیر متوقع طور پر مایوس کن UK PMI Data تھا۔ اپریل میں UK Composite PMI 51.5 سے گر کر 48.2 ہو گیا. جو کہ کاروباری سرگرمیوں میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ UK PMI کے بعد Pound Sterling کی طلب میں شدید کمی دیکھی گئی، اور مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب آ گیا۔

BoE Governor کی تقریر سے پہلے مندی

UK PMI Data کے بعد مارکیٹ کی نظریں اب Bank of England (BoE) کے گورنر اینڈریو بیلی کی تقریر پر مرکوز ہیں. جو کہ مستقبل کی Monetary Policy پر روشنی ڈال سکتی ہے۔ معاشی ماہر کرس ولیم سن کے مطابق، "سرمایہ کار اب پانی میں تیرنے کے بجائے، ڈوبنے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ اپریل میں Business Confidence میں گراوٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، اور BoE پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ اگلے مہینے Interest Rates میں کٹوتی کرے۔

US PMI Reports کا اثر

دوسری طرف، بدھ کو امریکہ میں بھی اپریل کے ابتدائی Manufacturing اور Services PMI جاری ہوں گے۔ اگر یہ رپورٹس 50 سے کم رہیں تو USD کی طلب متاثر ہو سکتی ہے. جس سے GBPUSD میں وقتی بہتری ممکن ہے۔ تاہم، اگر US PMI توقعات سے بہتر آیا تو USD کو تقویت مل سکتی ہے اور GBPUSD مزید نیچے آ سکتا ہے۔

سرمایہ کار اس بات پر بھی نظر رکھیں گے کہ آیا رپورٹ میں Trade Tariffs کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں یا نہیں. خاص طور پر Export Orders اور New Business Volume جیسے حساس شعبوں میں کس حد تک کمی دیکھی گئی ہے۔

تکنیکی جائزہ: GBPUSD کے لیے اہم سپورٹس اور ریزسٹنس لیولز

تکنیکی طور پر دیکھا جائے تو GBPUSD نے Ascending Regression Channel کو توڑ دیا ہے. اور مسلسل چار 4-گھنٹے کی کینڈلز 20-پیریڈ Simple Moving Average (SMA) سے نیچے بند ہوئیں. جو خریداروں کی عدم دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ نیچے کی طرف، فوری Support Level 1.3260 ہے (static level, 50-period SMA). اس کے بعد 1.3200 اور 1.3090 (100-period SMA) اہم سپورٹس ہیں۔

اوپر کی جانب، پہلی Resistance 1.3340 پر (20-period SMA, static level) واقع ہے. جب کہ 1.3400–1.3410 اور پھر 1.3460 بھی اہم ریزسٹنس لیولز کے طور پر موجود ہیں۔ اگر BoE کی تقریر یا US PMI Data سے کوئی حیران کن نتیجہ سامنے آیا. تو مارکیٹ کا رخ تیزی سے تبدیل ہو سکتا ہے۔

GBPUSD as on 23rd April 2025 after UK PMI Data
GBPUSD as on 23rd April 2025 after UK PMI Data

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button