USDJPY میں شاندار ریکوری، سرمایہ کاروں کی نظریں US-China اور US-Japan معاہدوں پر

US Dollar rebounds near 143.00 as market sentiment shifts on trade hopes

USDJPY نے حالیہ دنوں میں 143.00 کی سطح کے قریب زبردست ریکوری دکھائی، جو مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی تجارتی توقعات  اور Monetary Policy میں تضادات کا نتیجہ ہے۔ سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر US-China Trade Deal کی ممکنہ کامیابی، Federal Reserve کی متوقع شرح سود میں کمی، اور Bank of Japan (BoJ) کی جارحانہ حکمت عملی کو مدِنظر رکھتے ہوئے USDJPY میں دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔

خاص طور پر جب Tokyo CPI کے تازہ اعداد و شمار نے جاپانی معیشت میں افراطِ زر کی نشاندہی کی. جس سے شرح سود میں مزید اضافے کی امید بڑھی.

وہیں دوسری جانب امریکی ڈالر کو Fed کی نرم پالیسیوں نے دباؤ میں رکھا۔ یہی متضاد اقتصادی اشارات اب USDJPY کی سمت متعین کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Federal Reserve کی پالیسی میں نرمی، لیکن USD کی ریکوری محدود

اگرچہ بدھ کو USD نے کچھ حد تک ریکوری کی، لیکن Fed کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات نے اس ریکوری کو محدود کر دیا۔ CME FedWatch Tool کے مطابق، مارکیٹ جون میں 25 بیسز پوائنٹس کی کٹ کے امکانات کو قیمتوں میں شامل کر رہی ہے. اور سال کے آخر تک کم از کم تین مزید کٹس متوقع ہیں۔ اس کے برعکس، USDJPY کی حالیہ حرکت ظاہر کرتی ہے کہ امریکی ڈالر کو اب بھی خطرات لاحق ہیں. خاص طور پر جب Federal Reserve کی پالیسی مزید نرمی کی طرف مائل ہو۔

BoJ کے بیانات نے JPY کو سہارا دیا

ادھر، جاپان میں افراطِ زر کے حالیہ اعداد و شمار، خاص طور پر Tokyo CPI کی مضبوط رپورٹ، نے BoJ Rate Hike کی توقعات کو تقویت دی۔ اپریل میں قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا. جس سے یہ پیغام گیا کہ Bank of Japan ممکنہ طور پر 2025 میں بھی شرح سود بڑھانے کا عمل جاری رکھے گا۔ یہ عمل Japanese Yen (JPY) کے لیے مثبت ہے. اگرچہ عالمی سطح پر خطرے کی بھوک میں اضافے کے سبب JPY کی بطور سیف ہیون ڈیمانڈ کچھ کمزور ہوئی۔

US-Japan Trade Deal کی امیدیں، لیکن محتاط رویہ

حالیہ دنوں میں US-Japan Tariff Negotiations میں پیش رفت کے امکانات بھی زیرِ بحث رہے۔ امریکی سفیر نے امید ظاہر کی کہ معاہدہ جلد طے پا جائے گا. جبکہ جاپان کے وزیر اقتصادی بحالی Ryosei Akazawa نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات میں وقت لگ سکتا ہے۔ اگرچہ JPY Bears کچھ حوصلہ افزائی محسوس کر رہے تھے. مگر مذاکرات کی غیر یقینی صورتحال نے انہیں محتاط کر دیا ہے۔

دوسری طرف US-China Trade War کی شدت میں کمی کے اثار اور بیانات سے بھی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھی ہے.

PMI ڈیٹا سے جاپانی معیشت کی ملی جُلی تصویر

بدھ کو جاری ہونے والے Purchasing Managers’ Index (PMI) کے مطابق، جاپانی مینوفیکچرنگ مسلسل دسویں ماہ کمزور رہی. جس سے صنعتی شعبے میں جاری دباؤ کی نشاندہی ہوتی ہے۔

 Jibun Bank Manufacturing PMI اپریل میں 48.5 پر رہا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں معمولی بہتری ضرور ہے. لیکن اب بھی 50 کی نیوٹرل حد سے نیچے ہے، جس کا مطلب ہے کہ پیداوار میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ اس کے برعکس، Services PMI 50.0 کی نیوٹرل سطح سے بڑھ کر 52.2 تک جا پہنچا. جس سے سروس سیکٹر میں بحالی کا عندیہ ملا۔

یہ بہتری خاص طور پر صارفین کے اعتماد اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کا نتیجہ ہو سکتی ہے. جو معیشت کے استحکام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم، اگر مینوفیکچرنگ کی گراوٹ جاری رہی تو مجموعی جی ڈی پی پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں. خاص طور پر برآمدی شعبے میں، جو جاپان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے اگلے مہینوں میں PMI Data سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے گا۔

تکنیکی جائزہ: کیا USDJPY اگلا ہدف 144.00 ہوگا؟

تکنیکی طور پر، USDJPY نے 140.00 کی نفسیاتی سپورٹ سے نیچے جانے کے بعد 141.00 کے قریب ایک مضبوط بنیاد قائم کی۔ اب جوڑی 143.00 پر 23.6% Fibonacci Retracement Level کے قریب رکی ہوئی ہے. جو ایک اہم رکاوٹ ہے۔ اگر یہ سطح عبور ہو جائے تو قیمت 144.00 اور اس سے اوپر 144.25–144.30 (38.2% Fibo Level) تک جا سکتی ہے۔

اس کے برعکس، اگر کمزوری کے باعث USDJPY 141.00 کے نیچے گر جائے، تو یہ 140.00 کی سطح دوبارہ آزما سکتا ہے. اور اس کے بعد 139.60-139.55 کے 2024 Swing Low تک رسائی ممکن ہے۔

USDJPY as on 25th April 2025 during Asian FX Sessions
USDJPY as on 25th April 2025 during Asian FX Sessions

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button