Attock Petroleum کے پمپس پر HUBCO کے EV Charging Stations – پاکستان میں Green Energy انفراسٹرکچر

Strategic Partnership Set to Expand Electric Vehicle Infrastructure Across Pakistan

EV Charging Infrastructure کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے HUBCO Holding کی سبسڈری HUBCO Green (Private) Limited اور Attock Petroleum Limited (APL) کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے. جس سے پاکستان میں Green Energy انقلاب کو نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔

معاہدے کی تفصیل اور تاریخ کا تعین

Pakistan Stock Exchange میں Hub Power کی جانب سے  جاری کردہ تفصیلات کے مطابق  یہ Collaboration Agreement  چوبیس اپریل 2025 کو سائن کیا گیا. جس کے تحت HGL اور APL مل کر پاکستان بھر میں منتخب پٹرول پمپس پر EV Charging Stations کی تنصیب اور مارکیٹنگ کریں گے۔ یہ اشتراک نہ صرف Electric Mobility کو فروغ دے گا. بلکہ پاکستان میں Sustainable Transport کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھے گا۔

HUBCO کی سبسڈری HGL کا کردار

HUBCO Green (Private) Limited، جو کہ HUBCO Holding کی مکمل ملکیتی سبسڈری ہے. اس منصوبے میں مرکزی ٹیکنیکل پارٹنر کے طور پر کام کرے گی۔ EV Charging Infrastructure کے حوالے سے کمپنی کا وژن پاکستان کو جدید ترین توانائی ماڈل کی طرف لے جانے میں معاون ثابت ہوگا۔

Attock Petroleum کا گرین انرجی کی طرف قدم

Attock Petroleum Limited (APL) اس معاہدے کے ذریعے نہ صرف اپنے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کرے گا. بلکہ EV Users کے لیے سہولیات بھی فراہم کرے گا۔ یہ اقدام کمپنی کے Sustainability Goals کی عکاسی کرتا ہے. اور مستقبل میں مزید Green Partnerships کی راہ ہموار کرتا ہے۔

پاکستان میں Electric Vehicles کا بڑھتا ہوا رجحان

پاکستان میں Electric Vehicles کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے. اور ایسے میں EV Charging Stations کی دستیابی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔ شہروں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک، ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، اور ماحولیاتی آلودگی کے خدشات نے عوام اور حکومت دونوں کو Clean Transportation کی طرف متوجہ کیا ہے۔

نوجوان طبقہ اور جدید صارفین اب Environment-Friendly Mobility Solutions کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت بننے والے EV Hubs مستقبل میں پاکستان کی Energy Transition میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ساتھ ہی یہ قدم ملک میں Green Economy کو فروغ دے گا. اور Foreign Investment کے نئے دروازے کھول سکتا ہے. کیونکہ عالمی کمپنیاں اب اُن مارکیٹس میں دلچسپی رکھتی ہیں. جو Sustainable Infrastructure کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

HUBCO سرمایہ کاروں کے لیے مثبت اشارے

یہ Strategic Agreement نہ صرف ان کمپنیوں کی ساکھ کو مضبوط کرے گا بلکہ Stock Market میں بھی مثبت اثرات متوقع ہیں۔ HUBCO اور Attock Petroleum کے شیئرز میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے کا امکان ہے، کیونکہ یہ منصوبہ Future-Oriented Investment کے زمرے میں آتا ہے۔

Source: HUBC – Stock quote for The Hub Power Company Limited – Pakistan Stock Exchange (PSX)

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button