پاکستان کی فضائی پابندی نے Indian Airlines کو مالیاتی بحران کی دہلیز پر لاکھڑا کیا!

Higher Fuel Costs and Flight Disruptions Threaten Indian Airlines' Growth Plans

 Pakistan Airspace کو  Indian Airlines جیسے Air India اور IndiGo کے لیے بند کرنے کے فیصلے نے بھارتی ہوابازی صنعت میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ قدم Indian Occupied Kashmir میں ایک مہلک حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی کے نتیجے میں اٹھایا گیا۔ Air India اور IndiGo کو اب اپنے بین الاقوامی روٹس کو لمبا کرنا پڑ رہا ہے. جس کی وجہ سے ایندھن کے اخراجات بڑھ رہے ہیں اور سفر کا دورانیہ طویل ہو رہا ہے۔

ایندھن کے بڑھتے اخراجات اور کم ہوتا کارگو: Air India اور IndiGo پر دباؤ

اعدادوشمار کے مطابق ہوائی جہاز کے ایندھن اور تیل کا خرچ کسی بھی ایئرلائن کے آپریٹنگ اخراجات کا تقریباً 30% ہوتا ہے۔ اب جب کہ Air India کی مشرق وسطیٰ جانے والی پروازوں کو ایک گھنٹہ اضافی لگ رہا ہے. تو لازمی طور پر ایندھن کے اخراجات بڑھیں گے اور کارگو کی مقدار کم ہو جائے گی۔ اس صورت حال نے Indian Airlines کے مالیاتی دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

پروازوں کی منسوخی اور نئے شیڈول: IndiGo کی حکمت عملی

IndiGo نے اعلان کیا ہے کہ تقریباً 50 بین الاقوامی روٹس میں معمولی ردوبدل کیا جائے گا۔ مزید برآں، الماتے کے لیے پروازیں 27 اپریل سے 7 مئی تک اور تاشقند کے لیے پروازیں 28 اپریل سے 7 مئی تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس نئی حکمت عملی نے نہ صرف پروازوں کے شیڈول کو متاثر کیا ہے. بلکہ پائلٹ اور عملے کی ڈیوٹی روٹیشنز پر بھی گہرے اثرات ڈالے ہیں۔

Indian Airlines پہلے ہی Boeing اور Airbus کی جانب سے طیاروں کی تاخیر سے ترسیل کے سبب مشکلات کا شکار تھیں۔ اب  Pakistan Airspace کی بندش نے ان کی توسیعی منصوبہ بندی کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے. جس سے مالی دباؤ اور آپریشنل مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لمبے راستے اور طویل سفر: FlightAware کے اعدادوشمار

اعدادوشمار کے مطابق، IndiGo کی فلائٹ 6E1803 نے دہلی سے باکو کا سفر جو پہلے  Pakistan Airspace استعمال کرتے ہوئے 5 گھنٹے 5 منٹ میں مکمل ہوتا تھا، اب لمبا راستہ اختیار کر کے 5 گھنٹے 43 منٹ میں مکمل کیا۔ اس نئے راستے میں بھارت کی ریاست گجرات سے ہوتے ہوئے بحیرہ عرب کے اوپر سے ایران کے راستے آذربائیجان پہنچا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ 2019 میں بھی جب تقریباً پانچ ماہ کے لیے اپنی  Pakistan Airspace بند کی گئی تھیں. تو بھارت کی حکومت کے مطابق Air India، IndiGo اور دیگر ایئرلائنز کو کم از کم 64 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ اس مرتبہ بھی حالات کچھ مختلف نظر نہیں آ رہے. بلکہ موجودہ جغرافیائی کشیدگی کے پیش نظر نقصان مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button