CoinDesk کا Consensus 2026: کرپٹو کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ Miami میں ہوگا

Vibrant culture and strategic location make it the ideal destination for Crypto flagship

Consensus ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ کرپٹو کانفرنس ہے جو کرپٹو انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں کو ایک جگہ جمع کرتی ہے۔ 2015 میں نیو یارک سٹی میں پہلی بار منعقد ہوئی، اس ایونٹ نے خود کو کرپٹو کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے بعد، یہ  مختلف مقامات پر منتقل ہوا. اور اب Coindesk کی طرف سے  2026 میں، Consensus میامی، فلوریڈا میں منعقد ہوگا. جہاں دنیا بھر سے کرپٹو اور ٹیکنالوجی کے لیڈرز کا اجتماع ہوگا۔

میامی: کرپٹو اور ٹیکنالوجی کا نیا مرکز

 Coindesk کا کہنا ہے Consensus 2026 کا مقام، میامی، ایک ایسا شہر ہے جو اپنی جدیدیت اور بین الاقوامی تعلقات کے لیے مشہور ہے۔ Consensus کے چیئرمین، مائیکل لاو نے کہا کہ میامی کا انتخاب ایک حکمت عملی کا حصہ ہے. کیونکہ یہ شہر ٹیکنالوجی اور کرپٹو کے حوالے سے دنیا کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔

جاری کئے جانیوالے اعلان میں  Coindesk کے مطابق شہر کا متحرک ثقافتی ماحول، جغرافیائی حیثیت اور عالمی کنیکٹیویٹی اس ایونٹ کو دنیا بھر کے شرکاء کے لیے ایک شاندار مقام بنا دیتی ہے۔ میامی کی بڑھتی ہوئی ساکھ اور کرپٹو کی دنیا میں اس کی اہمیت نے اس شہر کو مستقبل کے لیے ایک منفرد مرکز بنا دیا ہے۔

تمام Crypto Industry کا اجتماع

میامی میں ہونے والی Consensus کانفرنس Crypto Industry کی سب سے بڑی ملاقات ہوگی. جہاں دنیا بھر کے انوکھے آئیڈیاز اور کاروباری مواقع پیش کیے جائیں گے۔ 2026 کی کانفرنس میں کرپٹو اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے نام شریک ہوں گے. جن کی موجودگی اس ایونٹ کو مزید پراثر بنائے گی۔

یہ ایک ایسا پلیٹ فارم بنے گا جہاں نئے انویٹرز اور قیادت کے افراد اپنے تجربات شیئر کریں گے. اور اس کی بدولت انڈسٹری میں اہم تبدیلیاں آئیں گی۔ اس کانفرنس میں شرکت سے کرپٹو انڈسٹری کے مستقبل کو سمجھنے اور نئے مواقع تلاش کرنے کا شاندار موقع ملے گا. جو دنیا بھر کے شرکاء کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

مستقبل کے لیے اہم موقع

Consensus 2025 اور 2026 کا ایونٹ نہ صرف کرپٹو کی دنیا کے لیے اہم ہیں. بلکہ ان سے کاروباری اور تکنیکی مواقع بھی جنم لیں گے۔ 2026 میں میامی کی Consensus میں دنیا بھر سے 15,000 تک شرکاء کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ ایونٹ عالمی سطح پر کرپٹو کے شعبے میں اہم فیصلوں کا آغاز کرے گا اور انڈسٹری کی سمت کا تعین کرے گا۔

Consensus 2026 کرپٹو کی دنیا کا ایک سنگ میل ثابت ہو گا. جو میامی میں نئی راہیں ہموار کرے گا۔ اس ایونٹ میں شریک ہو کر کرپٹو کی دنیا میں انقلاب لانے کے لیے اپنی بصیرت اور نیٹ ورک بڑھانے کا موقع حاصل کریں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button