Systems Limited کے Financial Results جاری، Revenue میں 60٪ اضافہ

Pakistan's largest I.T Company posts 60% profit surge with historic revenue

Systems Limited نے ایک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Pakistan Stock Exchange میں اپنی پہلی سہ ماہی 2025 کے Financial Results جاری کر دیے ہیں۔ جن کے مطابق کمپنی نے تین ماہ میں اپنی آمدنی اور منافع میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا. جو کہ سرمایہ کاروں اور معاشی ماہرین کے لیے ایک خوش آئند خبر ثابت ہوا۔

غیر معمولی منافع میں اضافہ اور Profit Growth کا تسلسل

Financial Results کے مطابق رواں سہ ماہی میں Systems Limited نے اپنے منافع میں 59 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا۔ کمپنی کا منافع گزشتہ سال کی اسی مدت کے 1,571.22 ملین روپے  سے بڑھ کر 2,501.48 ملین روپے تک جا پہنچا۔ پچھلے سال کرنسی میں ہونے والے نقصان کے مقابلے میں اس سال کی کارکردگی غیر معمولی رہی. جس نے کمپنی کی مضبوط بنیادوں اور بہتر مالی حکمت عملی کی تصدیق کی۔

آمدنی میں تیزی سے اضافہ اور Revenue Growth کی نئی مثال

Pakistan Stock Exchange کے نیوز سرکلر کے مطابق تین ماہ کی مدت میں کمپنی کی مجموعی آمدنی میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا. جو کہ 15,194.40 ملین روپے سے بڑھ کر  18,079.55 ملین تک پہنچ گئی۔ یہ اضافہ کمپنی کی سروسز اور بین الاقوامی مارکیٹس میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ رواں سہ ماہی میں بھی کمپنی نے اپنی Services Revenue میں سال بہ سال اور سہ ماہی بہ سہ ماہی دونوں بنیادوں پر ترقی حاصل کی۔

بہترین Operating Profit اور پیداوار میں بہتری

Financial Results سے ظاہر ہوتا ہے کہ  کمپنی کا مجموعی منافع 26.3 فیصد اور آپریٹنگ منافع 24.3 فیصد بڑھا۔ یہ کارکردگی اس وقت سامنے آئی جب کمپنی نے بغیر کسی بڑے کرنسی فائدے کے، مہنگائی کی شرح اور سالانہ اجرتوں میں اضافے کے باوجود پیداوار اور بلنگ کی کارکردگی میں بہتری لائی۔ رواں سہ ماہی میں کمپنی نے اب تک کی سب سے زیادہ Operating Income  حاصل کی. جس نے مالیاتی پائیداری کو مزید مستحکم کیا۔

کرنسی اثرات کے بغیر Profit After Tax میں نمایاں اضافہ

رپورٹ کے مطابق اگر کرنسی اتار چڑھاؤ کے اثرات کو نکال دیا جائے تو Profit After Tax میں 32.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا. جو کمپنی کی اندرونی استعداد کار، لاگت کی اصلاح اور حکمت عملی کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ اضافہ روایتی ترقی کے ساتھ حقیقی کاروباری کارکردگی پر مبنی ہے۔

Basic Earnings Per Share میں 58.4 فیصد اور Diluted Earnings Per Share میں 58.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا. جس نے کمپنی کے حصص یافتگان کے لیے شاندار منافع بخش موقع پیدا کیا۔ یہ ترقی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط کرے گی. اور مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کے امکانات روشن کرے گی۔

Source: SYS – Stock quote for Systems Limited – Pakistan Stock Exchange (PSX)

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button