Euro کی قدر میں بحالی، Eurozone Employment Report جاری
Financial Data raised expectations for Cut Rates, expanded demand for Euro

Eurozone Employment Report ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد Euro کی قدر میں بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے. اس طرح توقعات سے کم بیروزگاری کی شرح سے Rates Cut Policy کے سلسلے میں امکانات کم ہوئے ہیں. یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار کی طرف سے خرید داری نظر آ رہی ہے..
مارکیٹ میں اس وقت Risk Sentiment کافی محتاط ہو چکا ہے۔ چونکہ Unemployment Rate میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی اور Rate Cut Policy پر وضاحت کا فقدان ہے، اس لیے سرمایہ کار اگلی ECB Meeting تک کسی حد تک محتاط رویہ اختیار کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
Eurozone Unemployment Data کی تفصیلات۔
European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل 2025ء میں Unemployment Rate توقعات کے مطابق 6.1 فیصد رہا۔ واضح رہے کہ مارچ 2025 میں یہ شرح 6.2 فیصد ہی رہی تھی۔ تاہم نظرثانی شدہ ریڈنگ 6.3 فیصد آئی تھی۔
اس طرح مسلسل تیسرے ماہ خطے میں بیروزگاری کی شرح ایک خاص لیول پر مستحکم نظر آ رہی ہے ۔ جو Inflation کے اثرات اور Labour Market پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو ظاہر کر رہی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق خطے میں مثبت لیبر ڈیٹا European Central Bank کی طرف سے Rate Cut Program جاری رکھے جانے کے امکانات میں اضافے کی نشاندہی کر رہا ہے . لیکن معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ابھی بھی بیروزگاری کی سطح معمول سے کہیں زیادہ ہے.
European Statistics Bureau کے اعدادوشمار اور مالیاتی تشویشات
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ حالیہ Unemployment Rate کا مستحکم رہنا ظاہر کرتا ہے کہ Labour Market میں دباؤ برقرار ہے. لیکن ساتھ ہی Inflation میں کمی کی امیدیں بھی روشن ہو رہی ہیں۔ خطے میں مسلسل تیسرے ماہ Unemployment Rate ایک خاص حد پر آ کر رک گئی ہے. جو کہ ECB کے لیے دو دھاری تلوار ثابت ہو سکتی ہے۔
ایسی صورتحال میں جب Employment Report کے اعدادوشمار توقعات سے کم بھی نہیں اور بہت مثبت بھی نہیں. تو Rate Cut Program کے حوالے سے غیر یقینی کیفیت بڑھ جاتی ہے۔ سرمایہ کار اسی الجھن میں پھنسے ہوئے ہیں کہ آیا ECB اگلی پالیسی میٹنگ میں شرح سود کم کرے گا یا نہیں۔
Euro کا ردعمل۔
Eurozone Employment Report پبلش ہونے کے بعد European FX Sessions کے دوران Euro to USD کی قدر میں تیزی دیکھی گئی۔ اسوقت یہ 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1320 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ EURUSD کی یہ حرکت صرف تکنیکی بنیادوں پر نہیں بلکہ بنیادی معاشی خبروں پر مبنی تھی، جس نے Forex Traders کو فوری ردعمل پر مجبور کر دیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ECB کی کسی بھی پالیسی اپ ڈیٹ پر EURUSD میں زبردست اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔

دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔