Labor Market میں حیران کن بہتری، US Nonfarm Payroll توقعات سے کہیں زیادہ بڑھ گئے

Better-than-expected Employment Data boosts Labor Market confidence despite rising Unemployment Rate

امریکی Labor Market نے اپریل میں ایک بار پھر اپنی مضبوطی کا ثبوت دیا ہے، کیونکہ US Nonfarm Payroll میں 177,000 کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جو ماہرین کی پیش گوئی 130,000 سے کہیں زیادہ ہے۔ US Bureau of Labor Statistics  کی رپورٹ کے مطابق، یہ اضافہ اگرچہ پچھلے مہینے کے 228,000  کے مقابلے میں کم تھا. اس کے باوجود  یہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکی معیشت توقعات سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔

Employment Trends اور Unemployment Rate میں غیر متوقع تبدیلی

اگرچہ روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن دوسری طرف Unemployment Rate میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا. جو 4.1% سے بڑھ کر 4.2% پر پہنچ گیا۔ اس کے باوجود Labor Force Participation Rate میں 62.4% سے 62.6% کی بہتری دیکھی گئی. جو ظاہر کرتی ہے کہ زیادہ لوگ US Labor Market میں داخل ہو رہے ہیں۔ تاہم، تنخواہوں میں اضافے کی رفتار سست ہو چکی ہے. کیونکہ Average Hourly Earnings کی سالانہ شرح نمو 4% سے کم ہو کر 3.8% پر آ گئی. جو Inflation کے نقطہ نظر سے ایک اہم اشارہ ہے۔

پچھلی Employment Data میں نیچے کی طرف نظر ثانی

BLS کی رپورٹ کے مطابق، فروری اور مارچ کے اعداد و شمار میں کمی کی گئی ہے. فروری کا Payroll Data 117,000 سے گھٹ کر 102,000 کر دیا گیا جبکہ مارچ کے اعداد و شمار میں 43,000 کی کمی کر کے اسے 185,000 پر لایا گیا۔ ان نظر ثانیوں کے بعد، پچھلے دو مہینوں کے Employment Data میں مجموعی طور پر 58,000 کی کمی ہو چکی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگرچہ اپریل  کے اعداد و شمار مثبت ہیں. لیکن فروری اور مارچ کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

US Dollar (USD) Market Reaction

عام طور پر، US Nonfarm Payroll Data کے بعد US Dollar (USD) Index میں نمایاں ردِعمل دیکھنے کو ملتا ہے. اس بار USD Index نے فوری طور پر گراوٹ ریکارڈ کی ۔ سے دن کے دوران 99.56 پر شدید مندی کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا. جس کا مطلب ہے کہ سرمایہ کار ابھی بھی دیگر اقتصادی اشاریوں کا انتظار کر رہے ہیں. تاکہ یہ طے کر سکیں کہ US Federal Reserve آئندہ Policy Rates پر کیا سمت اختیار کرے گا۔

US Dollar Index declined after Upbeat US Nonfarm Payroll Report
US Dollar Index declined after Upbeat US Nonfarm Payroll Report

Market Outlook اور آئندہ کی پیش گوئیاں

مارچ کے مضبوط US Nonfarm Payroll ڈیٹا کے باوجود، US Labor Market کے کچھ پہلو کمزور دکھائی دے رہے ہیں. خاص طور پر Wage Growth جو Federal Reserve کے لیے ایک اہم اشارہ ہوتا ہے۔ اگرچہ روزگار کے مواقع میں اضافہ مثبت اشارہ ہے. لیکن اگر تنخواہوں کی شرح میں مزید کمی ہوتی ہے، تو یہ Inflation Control Measures کے لیے چیلنج پیدا کر سکتا ہے۔

مستقبل میں، سرمایہ کار Federal Reserve’s Interest Rate Policy، US Inflation Trends اور Upcoming Economic Data Releases پر گہری نظر رکھیں گے تاکہ مارکیٹ کے مزید رجحانات کا اندازہ لگایا جا سکے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button