Indian Aggression کے بعد PSX میں شدید مندی، Trading Halt نافذ کر دیا گیا.

KSE30 lost 6% Market Cap as investors React to Indian Military Aggression

PSX میں آج کا دن مالیاتی بحران کی نئی داستان بن گیا، جب اچانک Market Plunge نے سرمایہ کاروں کو ہلا کر رکھ دیا۔    Indo Pak Tensions   اور بھارت کی طرف سے ایک اور کھلی جارحیت نے سرمایہ کاروں کی نفسیات کو بری طرح متاثر کیا. جس کا نتیجہ Stock Market میں زبردست گراوٹ کی صورت میں نکلا۔

KSE30 اور KSE100 Index کی ریکارڈ توڑ گراوٹ

دن کے آغاز پر KSE30 Index پچھلے کاروباری دن کے اختتام سے 5% سے زائد نیچے آ گیا. جس کے نتیجے میں PSX نے خودکار طریقے سے Trading Halt نافذ کر دی. وہیں KSE100 Index میں 6,948.72 پوائنٹس یا 6.32% کی شدید کمی دیکھنے میں آئی۔ یہ  حالیہ عرصے کی سب سے بڑی گراوٹ میں شمار کی جا رہی ہے۔

KSE30 as on 8th May 2025
KSE30 as on 8th May 2025

ISPR کی تصدیق پر خوف مزید بڑھ گیا

ڈی جی ISPR لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک پریس ریلیز میں تصدیق کی کہ بھارت نے "ایک اور جارحانہ اقدام” کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں پر Harop Drones حملے کیے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی مسلح افواج نے ہائی الرٹ اور مکمل چوکسی کے تحت 12 ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔

خودکار Market Halt، تمام آرڈرز منسوخ

PSX کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، Market Halt دوپہر 12:34:15 بجے متحرک ہوا۔ تمام زیر التواء آرڈرز کو سسٹم نے خودکار طریقے سے منسوخ کر دیا۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق، Pre-Open Phase 1:34:15 بجے شروع ہوگا اور مکمل Trading Resume 1:39:15 بجے متوقع ہے۔

یہ صورت حال پاکستان کی Financial Markets میں اعتماد کی شدید کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔ جب Geopolitical Tensions براہ راست Stock Market کو متاثر کریں تو سرمایہ کاری کی دنیا میں خطرے کی گھنٹی بجتی ہے۔ Indian Aggression نہ صرف ملکی خودمختاری بلکہ معیشت کے استحکام کو بھی چیلنج کر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button