Bitcoin مستحکم ، مگر ETF Inflows اور Low Volatility بڑا بریک آؤٹ شروع کر سکتے ہیں

HTX Research signals range-bound consolidation amid ETF inflows and subdued futures activity

دنیا کی سب سے بڑی اور مقبول ڈیجیٹل کرنسی Bitcoin اس وقت ایک انتہائی اہم موڑ پر کھڑی ہے. جہاں قیمتیں ریکارڈ ہائی لیولز کے قریب ہیں. لیکن Cryptocurrencies Market میں Volatility یعنی قیمت میں اتار چڑھاؤ غیر معمولی حد تک کم ہو چکا ہے۔

HTX Research کی رپورٹ کے مطابق Implied Volatility (IV) اس وقت صرف 50%–55% کی حد میں ہے. جو ماضی میں دیکھے گئے بل مارکیٹوں کے دوران 80%+ کی سطح سے کہیں کم ہے۔ یہ ایک واضح اشارہ ہے کہ Cryptocurrencies Market اس وقت انتہائی محتاط اور متوازن رویہ اختیار کیے ہوئے ہے. جہاں غیر ضروری قیاس آرائیاں اور Leverage کا دباؤ کم ہو چکا ہے۔

CME Bitcoin Futures میں گرا ہوا Open Interest – Leverage قابو میں

مارکیٹ میں موجود CME Bitcoin Futures کا Open Interest اس وقت $14.8 ارب پر کھڑا ہے، جو 2020 کے دوران U.S. Presidential Election کے وقت ریکارڈ $20 ارب کی بلند ترین سطح سے خاصا کم ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مارکیٹ میں Leverage – یعنی ادھار پر کی جانے والی سرمایہ کاری – ابھی تک ایک محفوظ اور قابلِ کنٹرول سطح پر موجود ہے۔

یہ وہی عنصر ہے جو ماضی کے بل مارکٹس کے دوران قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ کی بڑی وجہ رہا ہے۔ مگر اس وقت، Cryptocurrencies Market کا مجموعی ماحول ایک سنجیدہ اور پروفیشنل سرمایہ کاری کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔

ETF Inflows اور U.S. Yields – فیصلہ کن عوامل

HTX کے مطابق اگر U.S. Treasury Yields دوبارہ 4.8% کی سطح سے اوپر نہیں جاتے، اور Spot Bitcoin ETFs میں سرمایہ کاری کا بہاؤ (Inflow) مسلسل جاری رہتا ہے. تو توقع ہے کہ Bitcoin اگلے چند ہفتوں کے دوران $105,000 سے $115,000 کے دائرے میں Consolidate کرتا رہے گا۔
مگر جیسے ہی کوئی بڑا Macro Catalyst جیسے Federal Reserve کی شرح سود میں تبدیلی، Geopolitical Events یا Institutional Buying کی نئی لہر سامنے آتی ہے. تو Bitcoin کا اگلا بریک آؤٹ انتہائی تیز اور غیر متوقع ہو سکتا ہے۔

Institutional Players کی خاموش انٹری؟

مارکیٹ کے کچھ تجزیہ کاروں کا یہ بھی ماننا ہے کہ بڑی  کمپنیاں اور Institutional Investors اس وقت خاموشی سے Cryptocurrencies Market میں اپنی پوزیشنز بنا رہے ہیں۔ ETF کے ذریعے ہونے والے Investment Flow کا ایک بڑا حصہ ممکنہ طور پر انہی اداروں سے آ رہا ہے. جو ماضی کے مقابلے میں اب زیادہ ریگولیٹڈ اور محفوظ ماحول میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

Bitcoin price as on 12th May 2025
Bitcoin price as on 12th May 2025

Bitcoin کی موجودہ قیمتوں پر استحکام اور کم Volatility ایک ایسے وقت میں بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے. جب عالمی معیشت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ Cryptocurrencies Market اس وقت ایک ایسے مقام پر ہے جہاں Risk-Reward Ratio بہت متوازن نظر آ رہا ہے. اور جو سرمایہ کار اگلا قدم پہلے اٹھائیں گے، وہ ممکنہ طور پر اس اگلے بل رن کے سب سے بڑے فائدہ اٹھانے والے ہوں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button