پاکستان کی Textile Exports میں 8.4% اضافہ، Garments اور Knitwear کا راج

Surge driven by rising demand for Knitwear, Readymade Garments, and Bed Wear

Pakistan کی Textile Exports نے مالی سال 2025 کے پہلے دس مہینوں (جولائی تا اپریل) میں شاندار کارکردگی دکھائی اور 8.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ Pakistan Bureau of Statistics (PBS) کے مطابق، اس عرصے میں پاکستان کی مجموعی Textile Exports 14.83 ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچیں. جو کہ گزشتہ سال کے 13.68 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔

Knitwear اور Bed Wear نے برآمدات کو نئی بلندیوں پر پہنچایا

Pakistan کی Textile Industry میں سب سے نمایاں کارکردگی Knitwear کی رہی. جس کی برآمدات 15.47 فیصد اضافے کے ساتھ 4.11 ارب ڈالر ہو گئیں. جو کہ پچھلے سال 3.57 ارب ڈالر تھیں۔ اسی طرح Bed Wear کی برآمدات میں 12.18 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا اور یہ 2.57 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

ایک اور اہم شعبہ Readymade Garments رہا. جس نے 17.52 فیصد اضافہ کے ساتھ 3.39 ارب ڈالر کی برآمدات کیں. جو کہ گزشتہ سال کی 2.88 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں ایک بڑا قدم ہے۔ اس سے Value-Added Textile Segment کی عالمی مارکیٹس میں مانگ کا ثبوت ملتا ہے۔

دیگر Textile Commodities کی کارکردگی

کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق Towels کی برآمدات میں 4.49 فیصد، Tents, Canvas اور Tarpaulin میں 11.65 فیصد، Synthetic Textile میں 9.74 فیصد اور Made-Up Articles میں 9.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ تمام شعبے Pakistan کے Export Portfolio کو متنوع بنانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

خام مال کی Textile Exports میں گراوٹ

رپورٹ کے مطابق جہاں ویلیو ایڈڈ شعبے ترقی کر رہے ہیں، وہاں خام مال کی برآمدات میں کمی تشویشناک ہے۔ Raw Cotton کی برآمدات میں 98.45 فیصد کمی ہوئی. اور صرف 0.87 ملین ڈالر تک محدود رہ گئیں۔ Cotton Yarn میں بھی 31.91 فیصد اور Carded یا Combed Cotton میں 99.28 فیصد گراوٹ دیکھنے کو ملی۔

اپریل میں سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر Textile Exports کی کمی

اگرچہ مجموعی طور پر سال بھر میں Textile Exports میں اضافہ ہوا. لیکن اپریل 2025 میں سال بہ سال بنیاد پر 1.35 فیصد کمی ہوئی اور یہ 1.22 ارب ڈالر رہی. جبکہ مارچ 2025 کے مقابلے میں ماہ بہ ماہ 14.64 فیصد کی بڑی کمی دیکھنے کو ملی۔ یہ اشارہ ہے کہ موسمی یا Global Markets کی صورتحال سے قلیل مدتی رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔

ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی طرف جھکاؤ

Pakistan کی Textile Strategy کو خام مال سے ہٹ کر Value Aided Products پر مرکوز کرنا ہوگا. تاکہ عالمی Export Market میں اپنی جگہ مستحکم کی جا سکے۔ Knitwear, Garments اور Home Textile جیسے شعبے ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی بن سکتے ہیں، بشرطیکہ پالیسی سپورٹ، توانائی کی فراہمی اور مارکیٹ تک رسائی جیسے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button