سعودی عرب میں AWJ Investments اور Oud Real Estate کا اشتراک، Luxury Projects کی نئی تاریخ رقم

Landmark real estate collaboration promises aligned with Saudi Vision

سعودی عرب کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے Real Estate Sector میں ایک بڑی اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں AWJ Investments نے Oud Real Estate میں 40 فیصد حصہ خرید لیا ہے۔ یہ اسٹریٹجک معاہدہ نہ صرف Luxury Projects کی تعمیر میں مدد دے گا. بلکہ سعودی ثقافت اور جدید طرز زندگی کو ہم آہنگ کرنے والے منفرد منصوبوں کو بھی فروغ دے گا۔

اربوں ریال کی Investment سے Development کی نئی لہر

اس اشتراک سے آنے والے پانچ سالوں میں 8 ارب سعودی ریال سے زائد کی Investment کی جائے گی. جس کا مقصد Residential, Commercial اور Hospitality Projects کو فروغ دینا ہے۔ AWJ Investments کی مالی مہارت اور Oud Real Estate کے ثقافتی وژن کا امتزاج سعودی شہروں میں ایک نئی تعمیری روح پھونکنے والا ہے۔

AWJ Holding کا وژن: پائیداری اور معیار زندگی میں اضافہ

AWJ Holding کے سی ای او عبدالعزیز الموسیٰ نے کہا کہ سعودی عرب کا Real Estate Sector سعودی وژن کے مطابق ایک انقلابی تبدیلی کے سفر پر ہے. جس میں Sustainability اور معیارِ زندگی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق Oud Real Estate نے اعلیٰ معیار کے منصوبے مکمل کر کے Saudi Real Estate Market میں اپنی مضبوط جگہ بنا لی ہے. اور یہ اشتراک کمپنی کے توسیعی منصوبوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Oud Real Estate کا وژن: ثقافت اور جدیدیت کا امتزاج

Oud Real Estate کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر محمد الدریبی نے اس اشتراک کو ایک "اہم سنگ میل” قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ Strategic Partnership کمپنی کی توسیع کو تیز کرے گی. اور Luxury Real Estate Sector میں اس کی قیادت کو مزید مضبوط بنائے گی۔ وہ ایسے منصوبے بنانے کے عزم پر قائم ہیں. جو نہ صرف معیار زندگی کو بہتر بنائیں. بلکہ سعودی ثقافت کو جدید Architecture اور Design کے ذریعے اجاگر کریں۔

ریاض اور جدہ میں Upscale Projects کی تیاری

یہ شراکت ریاض اور جدہ جیسے اہم شہری مراکز میں Upscale Destinations کی تعمیر پر مرکوز ہوگی. جن میں سعودی روایات کو جدید شہری طرز زندگی سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ Oud Real Estate کے ڈیزائن فلسفے میں مقامی کہانیوں، روایات اور مہمان نوازی کو جدید فن تعمیر کے ذریعے نئے انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔

عالمی سطح پر سعودی اعتماد اور وژن کی جھلک

Saudi Arabia میں High-End Real Estate کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے، AWJ Investments اور Oud Real Estate کا اشتراک نئے معیار متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ دونوں کمپنیاں ایسے Iconic Destinations بنانا چاہتی ہیں. جو سعودی عرب کے اعتماد، تخلیقی صلاحیت اور عالمی وژن کی عکاسی کریں۔

Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button