پاکستان میں Crypto اور Blockchain ریگولیٹ کرنے کیلئے Digital Assets Authority کا قیام

A New Financial Revolution Begins with The Creation of Pakistan Digital Assets Authority

پاکستانی وزارتِ خزانہ نے ملک کی معیشت میں جدت لانے اور Crypto Market کو منظم کرنے کے لیے ایک بڑا اور فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت Digital Assets Authority — جسے مختصر طور پر PDAA کا نام دیا گیا ہے — کا قیام عمل میں لایا گیا ہے. جو کہ پاکستان میں Blockchain پر مبنی مالیاتی نظام کو ریگولیٹ کرے گی۔

یہ ادارہ صرف Crypto کرنسیز ہی نہیں بلکہ Tokenized Platforms، DeFi Applications، Custodians، اور Digital Wallets کو بھی ایک مربوط فریم ورک کے تحت ریگولیٹ کرے گا۔

مالیاتی شفافیت اور سرمایہ کاری کا نیا دور: Crypto Market کی ریگولیشن

پاکستان میں Crypto Market کا اندازاً 25 ارب ڈالر سے زائد کا حجم ہے. جو تاحال غیر رسمی اور غیر منظم ہے۔ PDAA کا قیام اس مارکیٹ کو نہ صرف ریگولیٹ کرے گا. بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی ایک واضح اور قانونی فریم ورک فراہم کرے گا۔

یہ اقدام Financial Inclusion کو فروغ دے گا. جہاں نوجوان، اسٹارٹ اپس، اور ٹیکنالوجی کے ماہرین Blockchain Technology کے ذریعے مالیاتی ترقی میں کردار ادا کر سکیں گے۔

عالمی تقاضوں سے ہم آہنگی: Financial Standards اور جدید حکمت عملی

PDAA کی تشکیل پاکستان کو اُن ترقی پسند معیشتوں کی صف میں لا کھڑا کرتی ہے. جہاں Digital Finance کو باقاعدہ ریگولیٹری فریم ورک کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے. جیسا کہ UAE, Singapore, Japan، اور Hong Kong میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

یہ ادارہ Tokenization کے ذریعے سرکاری قرضوں اور قومی اثاثوں کو ڈیجیٹل بنائے گا. جو Public Sector Financing میں ایک انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ہو گا۔

قومی وسائل سے مالی فائدہ: Bitcoin Mining اور زائد بجلی کا استعمال

پاکستان میں موجود زائد بجلی کو استعمال کرتے ہوئے Regulated Bitcoin Mining کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ قومی وسائل کو مالیاتی فائدے میں بدلنے کا موقع فراہم کرے گا، نئی ملازمتیں پیدا کرے گا، ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن بنائے گا، اور ساتھ ہی ملک کے Export Routes کو Digital Economy کے ذریعے وسعت دے گا۔ جس سے ایک ملک میں ایک مربوط Crypto Industry کا قیام ممکن ہو پائے گا.

Pakistan Crypto Council کے سی ای او بلال بن ثاقب نے اس اقدام کو صرف Crypto کی حد تک محدود نہیں بلکہ Financial Future کی از سر نو تشکیل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ Web 3, Digital Finance اور Tokenization کے ذریعے پاکستان نئے Export Avenues تلاش کرے گا، اور یہ پالیسی آنے والے برسوں میں معیشت کو نئی سمت دے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button