کمزور نیلامی اور فیصلہ کن US Budget Vote کی تیاری سے US Bonds Yields میں اضافہ.

Weak Bond Auction and Fiscal Worries Shake Investor Confidence

US Markets ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کی لپیٹ میں ہے، جہاں Weak Bond Auction، بڑھتے ہوئے Deficit خدشات اور متنازع Trump’s Tax Plan نے سرمایہ کاروں کو پریشان کر دیا ہے۔ اسی پس منظر میں US Bonds Yields میں خطرناک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے. جو ممکنہ US Budget Vote سے پہلے تشویش میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

20-Year Bond کی کمزور نیلامی اور سرمایہ کاروں کا عدم اعتماد

Reuters کی رپورٹ کے مطابق 16 ارب ڈالرز کی 20 سالہ Bond Auction میں طلب انتہائی کمزور رہی. جہاں Yield کی سطح 5.047% رہی. جو پچھلی نیلامی کے 4.810% سے کہیں زیادہ ہے۔ اس صورتحال نے مارکیٹ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے. خاص طور پر ایسے وقت میں جب US Congress میں فیصلہ کن US Budget Vote متوقع ہے۔

Moody’s کی Downgrade اور امریکی Credit Risk میں اضافہ

ہفتے کے آغاز پر Moody’s کی طرف سے امریکہ کی Credit Rating کو AAA سے Aa1 تک کم کیا گیا، جو اس بات کی علامت ہے کہ ملک کی Fiscal Health شدید متاثر ہو چکی ہے۔ یہ اقدام گزشتہ کئی دہائیوں سے Congress کی ناقص مالی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اس کے بعد US Bonds Yields میں یکدم تیزی آئی، اور لمبی مدت کے قرضوں پر Returns ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

US Bonds Yields---10 years as on 22nd May 2025
US Bonds Yields—10 years as on 22nd May 2025

Trump کی Economic Policies: Tariffs اور Deficit کی تباہ کن امتزاج

Trump’s Economic Policies میں شامل Tariffs اور Debt-Heavy Tax Plan نے مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا کر دیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ اقدامات مہنگائی کو ہوا دے سکتے ہیں اور Deficit کو کئی ٹریلین ڈالرز تک پہنچا سکتے ہیں۔ نتیجتاً، US 20-Year Note Yield 5.125% پر پہنچ گئی — جو نومبر 2023 کے بعد سب سے بلند سطح ہے۔

Interest Rates پر Fed کا مؤقف اور Short-Term Bonds کی صورتحال

اگرچہ Federal Reserve نے اپنی Interest Rate Policy کو مستحکم رکھنے کا عندیہ دیا ہے. لیکن پھر بھی US 2-Year Bond Yield آج 4.022% تک بڑھ گئی ہے۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سرمایہ کار اب بھی Monetary Policy کے مستقبل کو لے کر غیر یقینی کا شکار ہیں. خاص طور پر دسمبر 2025 میں Fed Rate Cuts کی امیدوں کے باوجود۔

اب تمام توجہ US House of Representatives میں ہونے والے US Budget Vote پر ہے جو بدھ کے روز متوقع ہے۔ اگر Trump’s Budget Proposal منظور ہو جاتا ہے. تو US Bonds Yields میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے. اور مارکیٹ میں ایک نئی لہر آ سکتی ہے۔ بصورت دیگر، سرمایہ کاروں میں عدم اعتماد مزید گہرا ہو سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button