جیـــروم پاؤل کی Donald Trump سے شیڈولڈ ملاقات اور Resignation کی افواہیں، Cryptocurrencies میں اتار چڑھاؤ

Social media-fueled speculation about Powell’s exit impacts BTC, Interest Rates sentiment

امریکی Social Media Platforms خاص طور پر X پر ایک نئی Financial Storm نے سر اٹھایا، جب کچھ غیرمصدقہ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ Federal Reserve کے سربراہ Jerome Powell سوموار کے دن Donald Trump سے ملاقات کے بعد Resign کرنے والے ہیں۔ ان خبروں کے ساتھ ہی Cryptocurrency Market میں اچانک زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا. جس سے واضح ہوتا ہے کہ کچھ سرمایہ کار ان افواہوں کا فائدہ اٹھا کر Pump کرنے کی کوشش میں ہیں۔ تاہم اس کے بعد مارکیٹ محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے.

Trump کا Interest Rates پر دباؤ اور Monetary Policy پر ٹکراؤ.

یہ سب کچھ ایسے وقت میں سامنے آیا جب صدر Donald Trump نے Federal Reserve کی پالیسیز پر سخت تنقید کی۔ ٹرمپ کا ماننا ہے کہ Interest Rates کو کم نہ کرنا ایک "بڑی غلطی” ہے، اور انہوں نے Jerome Powell کو حال ہی میں White House بلا کر اپنا مؤقف پیش کیا۔

اس دباؤ کے باوجود، Jerome Powell  نے واضح کیا کہ FOMC Monetary Policy  کا انحصار مکمل طور پر معاشی اعداد و شمار پر ہے. اور فی الحال شرح سود 4.25% سے 4.50% پر برقرار رہے گی۔

استعفے کی بازگشت Polymarket پر شرطیں، Cryptocurrency Market میں اتار چڑھاؤ.

افواہوں کے بعد Polymarket پر ایک کانٹریکٹ جس کا عنوان تھا "Will Trump remove Jerome Powell in 2025?” پر شرطیں لگائی جانے لگیں. لیکن حیرت انگیز طور پر اس کانٹریکٹ کی Odds  محض 12% پر جمی رہیں۔ گویا Cryptocurrency Market نے ان افواہوں کو سنجیدہ نہیں لیا۔ اس کے باوجود، BTC Longs میں اچانک اضافہ دیکھنے کو ملا. جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ سرمایہ کار صرف قیاس آرائیوں پر کھیل رہے ہیں۔

A Social Media Post about Jerome Powell's resignation
A Social Media Post about Jerome Powell’s resignation

Jerome Powell کا Monetary Policy پر مؤقف

Federal Reserve کے اندرونی ذرائع کے مطابق Jerome Powell نے متعدد بار یہ بیان دیا ہے کہ وہ اپنی مدت پوری کریں گے .جو مئی 2026 میں ختم ہو رہی ہے۔ قانونی ماہرین بھی اس بات پر متفق ہیں کہ Donald Trump کے پاس انہیں ہٹانے کا اختیار نہیں ہے. خاص طور پر حالیہ عدالتی فیصلوں کے بعد۔ اس تناظر میں، یہ افواہیں محض Market Manipulation کی کوشش محسوس ہوتی ہیں۔

 یہ صورت حال ایک بار پھر ہمیں گزشتہ برس کے Global Banking Crisis کی  یاد دلاتی ہے. جس سے پتہ چلتا ہے کہ Financial Markets میں افواہیں کتنی تیزی سے Sentiment کو بدل سکتی ہیں۔ خاص طور پر Social Media کے اس دور میں.  BTC, Interest Rates, اور Federal Reserve جیسے بڑے ستون صرف Facts پر نہیں. بلکہ Perceptions پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ Jerome Powell کے استعفے کی خبریں شاید سچ نہ ہوں. لیکن ان کا اثر Cryptocurrency Market کی نبض پر ضرور محسوس ہوا۔

Bitcoin Price as on 2nd June 2025
Bitcoin Price as on 2nd June 2025

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button