چین کی طرف سے Crypto Ban کے بعد Bitcoin اور Ethereum بحران کے شکار
A historic move to eliminate decentralised rivals as China pushes for its Digital Yuan supremacy

چین نے ایک انتہائی سخت فیصلہ کرتے ہوئے Crypto Market پر ایسی پابندی عائد کی ہے جو نہ صرف اس کی اپنی معیشت کو ہلا دے گی بلکہ عالمی Financial Markets میں بھی زلزلہ برپا کر چکی ہے۔ اس نئے Crypto Ban کے تحت Crypto Trading، Mining، اور Digital Wallets کا استعمال اب مکمل طور پر غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ کوئی وقتی قدم نہیں بلکہ ایک منظم اور واضح حکومتی حکمتِ عملی ہے۔ چین نے صرف Crypto Exchanges بند نہیں کیں بلکہ بیرونِ ملک رکھے گئے Cryptocurrencies پر بھی اپنے شہریوں کو سخت نتائج کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
Cryptocurrencies شدید مندی کی شکار : Bitcoin اور Ethereum میں گراوٹ.
Crypto Ban کے اس فیصلے کے ساتھ ہی Bitcoin کی قیمت $111,000 سے گر کر $104,000 تک آ گئی. جبکہ Ethereum تقریباً 7% نیچے چلا گیا۔ Crypto Investors میں خوف کی لہر دوڑ گئی، اور بڑے Exchanges پر Withdrawals میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ ایک طرف Stablecoins کی ڈیمانڈ آسمان کو چھونے لگی،.دوسری طرف بڑے سرمایہ کار اسے ایک نیا موقع سمجھ کر مارکیٹ میں واپس آ رہے ہیں ۔

Crypto Experts کے مطابق جب عام لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو کر ہو کر اپنی پوزیشنز فروخت کرنا شروع کر دیتے ہیں. تب ہی بڑے سرمایہ کار خریداری کرتے ہیں۔ اس لیے یہ گھبراہٹ نہیں، بلکہ "calm before the rally” ہے۔
چین کی جارحانہ پالیسی کی اصل وجہ: Digital Yuan کیلئے راہ ہموار کرنا
چینی حکومت کا موقف یہ ہے کہ وہ Scams کو روکنا اور معیشت کو تحفظ دینا چاہتا ہے. مگر اصل مقصد کچھ اور ہے: Bitcoin اور Ethereum جیسے غیر ریاستی Assets کا مکمل خاتمہ۔ چین اب اپنی خود کی Digital Currency یعنی Digital Yuan کو فروغ دینا چاہتا ہے. جو مکمل طور پر حکومتی کنٹرول میں ہو اور ہر ٹرانزیکشن ریکارڈ میں ہو۔
اس لیے چین نے نہ صرف Crypto Mining پر پابندی لگائی. بلکہ مکمل Crypto Ban لگا کر ایک پیغام دیا ہے کہ اب صرف ایک کرنسی چلے گی، اور وہ Digital Yuan ہے. جو کہ Peoples Bank of China کے زیر انتظام لانچ کیا جا رہا ہے.
چین کے اس اقدام کے بعد دنیا بھر میں حکومتیں اور Crypto Enthusiasts ایک نئی صورتحال سے دوچار ہو گئے ہیں۔ کچھ ممالک اسے موقع سمجھ سکتے ہیں کہ وہ Cryptocurrencies کو خوش آمدید کہیں. جبکہ کچھ اسی طرز کی پالیسی اپنانے پر غور کر رہے ہیں۔
مگر ایک بات طے ہے: چین کے اس فیصلے نے Decentralized Finance کے خواب کو چیلنج کر دیا ہے. اور آنے والے دنوں میں Crypto Market کا منظرنامہ مکمل طور پر بدل سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔