کیا ڈارک ویب کی فائنانشل سرگرمیاں ڈوج کوائن کی ساکھ پر اثر انداز ہو سکتی ہیں ؟
19 جون کو کرپٹو مارکیٹ کے تیسرے کریش سے جہاں تمام کرپٹو کرنسیز پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے وہیں ایک ڈیجیٹل کرنسی ایسی ہے جس پر اس کریش کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا بلکہ سب کے برعکس اس میں خریداری کا عنصر دوسروں کی نسبت رکا نہیں بلکہ مسلسل جاری ہے ۔ یوکرائن جنگ کے بعد بھی اگرچہ یوکرائنی حکومت نے باقی تمام کرپٹو کرنسیز کی ٹرانزیکشنز کو روسی حکومت کے استعمال کے پیش نظر مانیٹر کرنا شروع کر دیا تھا اور کئی ایک پر جزوی پابندیاں بھی عائد کیں تاہم ڈوج کوائن ہی وہ واحد کرپٹو کرنسی ہے جسے یوکرائنی حکومت اور عوام کے لئے چندہ دینے کے لئے قابل قبول قرار دیا گیا ہے اور یوکرائنی حکومت اسے مسلسل استعمال بھی کر رہی ہے۔ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو نے بھی ڈوج کوائن میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا اور کئی ملیئن صارفین اسے مسلسل استعمال کر رہے ہیں تاہم ان تمام مثبت خبروں کے بعد یہ تعجب خیز بات نہیں ہے کہ بعض مجرمانہ سرگرمیوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور نیٹ ورکس بھی ڈوج کوائن کو اپنی تخریبی اور منفی سماجی سرگرمیوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ ایلیپٹک کی رپورٹ کے مطابق کئی ملئین ڈالرز کے ڈوج کوائنز کو ڈارک ویب اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں شامل نیٹ ورکس نے اپنی غیر قانونی سرگرمیوں اور فائنانشل ٹرانزیکشنز کے لئے استعمال کئے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا تخریبی سرگرمیوں میں استعمال ڈارک نیٹ ڈوج کوائن کی مقبولیت کو متاثر کر سکتا ہے یا کہ نہیں۔ ماہرین معاشیات اور ڈیجیٹل اکانومسٹس کے نزدیک بری شہرت کے جلد یا بدیر کسی بھی ڈیجیٹل اثاثے کی ساکھ کو کسی حد تک متاثر ضرور کرتے ہیں تاہم میچور صارفین اس حقیقت سے بخوبی باخبر ہیں کہ جب آپ فائنانشل ٹرانزیکشنز کے ڈیجیٹل سمندر میں غوطے لگا رہے ہوں تو آپ کی حثیت اس ٹول کی سی ہو جاتی ہے جسے کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے اور ٹرانزیکشن ک آغاز کرنے یا اسے پراسس کرنیوالے کے ارادے کی پیشگی جانچ کرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے کسی چھری خریدنے والے کے ارادوں کے بارے میں کوئی پیشگی رائے قائم کرنا کہ وہ اس چھری سے سبزی کاٹے گا یا پھر کسی کی گردن۔ مستقبل میں ڈوج کوائن کی ساکھ یا قدر پر کس قسم کے اثرات مرتب ہوتے ہیں اس سے قطع نظر پچھلے تین دن میں ڈوج کوائن کی قدر میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔ یہاں یہ بتانا دلچسپی سے خالی نہیں کہ یہ وہی تین دن ہیں جن میں کرپٹو مارکیٹ کریش ہوئی اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیز سے کھربوں ڈالرز کے سرمائے کا انخلاء ہوا۔ انہیں تین دنوں میں ڈوج کوائن میں 40 ملیئن ڈالرز کے نئے کوائنز کی کھوج اور خریداری ریکارڈ کی گئی۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کر رہے ہیں کہ ڈوج کوائن آنیوالے دنوں میں مزید مستحکم کرہٹو کرنسی کی شکل میں سامنے آ سکتا ہے۔ ( تحقیق و تحریر: روبینہ کوثر)۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔