Israel کا Iran پر حملہ: Financial Markets میں شدید اتار چڑھاؤ.

Iranian Supreme Commander Vows Heavy Price: Gold Prices Soar Amid Tensions

Israel نے جمعہ کے روز Preemptive Attack کر کے Iran کے جوہری پروگرام اور Ballistic Missile Factories کو نشانہ بنایا۔ Israel Defense Minister نے پورے اسرائیل میں Special State of Emergency نافذ کر دی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم Benjamin Netanyahu نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ Operation Rising Lion اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایران کا خطرہ مکمل ختم نہیں ہوتا۔ اس طرح Middle East War ایک حساس اور سنگین موڑ پر پہنچ گئی ہے.

Iran کی جوابی کارروائی کی تیاری

Iran کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے لیے ’تلخ قسمت‘ چن لی ہے اور اب اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے Gulf Region میں موجود صیہونی ریاست کے تمام ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا حکم جاری کر دیا ہے.

ایران کے  Revolutionary Guards نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ٹاپ کمانڈر Hossein Salami اس حملے میں مارے گئے. اور Tehran میں ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق Natanz Uranium Enrichment Facility پر بھی زوردار دھماکے ہوئے ہیں۔

Israel کو Missile اور Drone Attack کا خطرہ

اسرائیلی دفاعی حکام نے خبردار کیا ہے کہ جلد ہی ایران کی طرف سے Missile and Drone Attack ہوگا، جو شہری آبادی کو بھی نشانہ بنائے گا۔ موجودہ حالات میں اسرائیل مکمل طور پر ہائی الرٹ پر ہے اور Emergency Shelters کھول دیے گئے ہیں۔

حکام نے عوام کو گھروں میں ضروری اشیاء ذخیرہ کرنے اور ممکنہ حملے کی صورت میں فوری پناہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ فوجی دستے سرحدوں پر تعینات کر دیے گئے ہیں. تاکہ کسی بھی بڑے حملے کا فوری اور سخت جواب دیا جا سکے۔

Crude Oil میں تیزی اور Gold کی قیمت نئی بلندی پر

جیسے ہی Operation Rising Lion کی خبر آئی، سرمایہ کاروں نے محفوظ پناہ گاہوں کی طرف رخ کیا۔ Gold کی قیمت بڑھتے بڑھتے $3,450 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ Oil Market میں بھی ہلچل مچ گئی ہے. اسرائیلی حملے کے بعد WTI Crude Oil میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا. کیونکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ بڑھنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

WTI Crude Oil surged after Israel attacked on Iran
WTI Crude Oil surged after Israel attacked on Iran

ماہرین کے مطابق اگر ایران کی طرف سے بھرپور Retaliation Attack شروع ہوا تو نہ صرف Gold کی قیمتیں مزید بڑھیں گی بلکہ Oil Market میں بھی زبردست عدم استحکام پیدا ہو گا۔ عالمی معیشت پہلے ہی دباؤ میں ہے اور یہ کشیدگی اسے مزید نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ایران اور Israel کے درمیان اس تازہ کشیدگی نے مشرق وسطیٰ کو ایک نئے بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔ Operation Rising Lion اور ممکنہ Retaliation Attack آنے والے دنوں میں عالمی مارکیٹس پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔ سرمایہ کار اس وقت ہر لمحہ نئی اطلاعات کا انتظار کر رہے ہیں. تاکہ اپنی پوزیشنز کو بروقت ایڈجسٹ کیا جا سکے۔

Source: https://www.reuters.com/world/middle-east/israel-says-it-strikes-iran-amid-nuclear-tensions-2025-06-13/

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button