Israel Iran War کی کہانی، WTI Crude Oil کی زبانی.

Escalation In the Middle East Lifts WTI Crude Oil, Global Markets on Edge Over Tariff Risk

Israel Iran War کے اچانک اور شدید آغاز نہ صرف مشرق وسطیٰ کو بلکہ پورے عالمی مالیاتی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جیسے ہی اسرائیل نے ایران کی نیوکلیئر تنصیبات کو نشانہ بنایا، ویسے ہی WTI Crude Oil کی قیمتوں نے پر لگا لیے اور عالمی Bond Market میں محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش تیز ہو گئی۔

اس جنگی لہر نے سرمایہ کاروں کو ایک ایسے دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے جہاں ایک طرف Oil Market کا آتش فشاں ہے اور دوسری طرف Tariff Shock کی تلوار لٹک رہی ہے۔ اب یہ کوئی معمولی جغرافیائی کشیدگی نہیں بلکہ عالمی معیشت کیلئے تباہ کن طوفان کا پیش خیمہ ہے. اور سرمایہ کاروں کی ہر غلطی ان کے Portfolio کو جلا کر راکھ کر سکتی ہے

Global Oil Supply کو شدید خطرات لاحق. 

جیسے جیسے Israel Iran War کی آگ بھڑک رہی ہے، عالمی مالیاتی بازاروں میں خوف اور لالچ کی جنگ شدت پکڑتی جا رہی ہے۔ ان سب میں اصل فاتح فی الحال صرف ایک ہے. اور اس کا نام ہے  WTI Crude Oil۔ اس کی اڑان نہ صرف مشرق وسطیٰ کی سیاست کا عکس ہے بلکہ دنیا بھر کے معاشی ایجنڈے کو بھی نئی سمت دینے کی طاقت رکھتی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر Strait of Hormuz میں کوئی رکاوٹ پیش آئی تو یہ پرواز رکنے والی نہیں۔ آج جو قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، کل وہ نئی بلندیاں طے کر کے بےقابو ہو سکتی ہیں۔ اس لئے سرمایہ کاروں کیلئے پیغام صاف ہے: اپنی حکمت عملی کو جنگی حالات کے مطابق ڈھالیں. کیونکہ WTI Crude Oil اب عالمی معیشت کا بادشاہ ہے. اور اس کے اشارے کو نظر انداز کرنا سرمایہ کاروں کیلئے خودکشی کے مترادف ہوگا۔

اس ماحول میں Bond Market میں بھی شاندار ریلی دیکھی جا رہی ہے۔ حالیہ کمزور افراط زر رپورٹس، مضبوط PPI اور کامیاب 30-Year Auction نے پہلے ہی بانڈز کو سپورٹ دیا تھا. اور اب جنگ کی خبروں نے اس میں مزید جان ڈال دی ہے۔ سرمایہ کار Safe Haven بانڈز کی طرف تیزی سے رجوع کر رہے ہیں۔

Tariff Shock کا خدشہ اور ممکنہ بحران

مگر یہ سب کچھ عارضی ہو سکتا ہے۔ اگر US CPI چار فیصد سے تجاوز کر گیا تو موجودہ بانڈ ریلی ختم ہو سکتی ہے۔ امریکہ کی ممکنہ Tariff Shock پالیسی بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔ اگر خلیج میں Strait of Hormuz بلاک ہوتا ہے تو Crude Oil کی قیمتیں $75 فی بیرل سے نیچے نہیں آئیں گی اور یہ ایشیائی معیشتوں کیلئے درد سر بن جائے گا۔

Asian Economies اور FX Market کی غیر یقینی صورتحال

تیل کی بلند قیمتیں چین، جاپان اور کوریا کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہیں۔ ایران کا Backdoor Supply Network متاثر ہونے سے چین کیلئے سستا تیل مشکل ہو جائے گا. جس سے Stagflation کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ FX Market میں بھی رد عمل شدید رہا۔ Dollar, Franc اور Yen کو Safe Haven سپورٹ ملی جبکہ Aussie اور Kiwi کرنسیاں کمزور پڑ گئیں۔

WTI Crude Oil کی مستقبل کی سمت

فی الحال مارکیٹ کی نظریں Strait of Hormuz پر جمی ہیں۔ اگر Global Shipments متاثر ہوئی یا ایران نے امریکی اثاثوں پر حملے کئے تو WTI Crude Oil کی قیمتیں نئے فلور پر آ جائیں گی اور Oil Market مزید غیر مستحکم ہو جائے گی۔ یورپ کو بھی اس صورتحال میں بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

اس حوالے سے اگلے 48 سے 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ سرمایہ کاروں کیلئے یہ وقت محتاط حکمت عملی اپنانے کا ہے کیونکہ Israel Iran War کا پھیلاؤ مارکیٹ کو مزید غیر یقینی بنا سکتا ہے۔ اگر بحران بڑھا تو عالمی مالیاتی نظام کو شدید جھٹکے لگ سکتے ہیں۔

Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/

xyz

ggfjkoiytgnkyh

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button