Israel Iran Conflict نے PSX کو ہلا کر رکھ دیا. KSE100 Index میں دو ہزار پوائنٹس کی کمی.
Escalating Middle East Tensions Trigger Panic Selling in Pakistan Stock Exchange

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، خاص طور پر اچانک Israel Iran Conflict نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ PSX کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر جمعہ کو سرمایہ کار شدید خوف کا شکار نظر آئے اور مارکیٹ کھلتے ہی PSX میں فروخت کا زبردست دباؤ دیکھنے میں آیا۔ جس کے نتیجے میں لیڈنگ انڈیکس KSE100 میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی.
خیال رہے کہ Iran پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 500 کلومیٹرز کے قریب مشترکہ بارڈر ہے. جبکہ دونوں ممالک صدیوں پر محیط تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں.
KSE100 Index میں شدید مندی.
ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی KSE100 Index میں منفی رجحان غالب رہا. اور ایک موقع پر انڈیکس 121,604.59 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا۔ دن کے وسط تک KSE100 میں 2000 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی دیکھی گئی. جو کہ گزشتہ کچھ ہفتوں کی مثبت پیشرفت کے بعد غیر متوقع جھٹکا ثابت ہوئی۔
اہم شعبہ جات میں بھاری فروخت
PSX میں مندی کا اثر تقریباً تمام اہم شعبہ جات پر پڑا۔ Automobile Assemblers, Cement, Commercial Banks, Oil and Gas Exploration اور Oil Marketing Companies میں وسیع پیمانے پر فروخت کا رجحان برقرار رہا۔ OGDCL, PPL, PSO, Mari Petroleum اور HUBCO جیسے اسٹاکس بھی منفی زون میں ٹریڈ ہوئے. جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید کمزور ہوا۔
Global Markets میں اضطراب، Gold اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ
Israel Iran Conflict نے نہ صرف PSX بلکہ Global Financial Markets کو بھی متاثر کیا ہے۔ Asian Stock Markets میں بھی زبردست مندی دیکھنے میں آئی، جبکہ US Futures میں فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔ اس کے ساتھ ہی Oil Prices میں تیزی سے اضافہ ہوا کیونکہ Middle East Region میں کسی بھی قسم کی نئی کشیدگی Global Supply Chains پر اثر انداز ہوتی ہے۔ سرمایہ کاروں نے رسک سے بچنے کے لیے Gold اور Swiss Franc جیسے محفوظ اثاثے خریدنا شروع کر دیے ہیں۔
سرمایہ کاروں کا مستقبل پر عدم اعتماد اور مارکیٹ کی متوقع سمت.
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر Israel Iran Conflict مزید شدت اختیار کرتا ہے تو یہ صرف PSX ہی نہیں بلکہ پاکستان کی معیشت پر بھی دباؤ بڑھا سکتا ہے۔ بجٹ کی تیاریوں اور حالیہ پالیسی ریفارمز کے باوجود اس غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کی توقعات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگلے چند روز دیگر عالمی مارکیٹس کی طرح PSX کے لیے انتہائی حساس ہوں گے۔ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی سرمایہ کاری کی حکمت عملی پر نظرثانی کریں. اور غیر ضروری رسک سے گریز کریں۔ اگر Israel Iran Conflict جلد حل نہ ہوا تو KSE100 Index میں مزید کمی خارج از امکان نہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔