FED نے Interest Rates کو برقرار رکھا، Inflation اور Tariffs پر Powell کی وضاحت

Persistent Inflation and Tariffs Keep FED In Wait-And-See Mode

امریکی FED نے موجودہ معاشی صورتحال اور ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کا جائزہ لیتے ہوئے Interest Rate کو Steady رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بڑھتی ہوئی Inflation اور نئے Tariffs نے معیشت میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر رکھی ہے، جس پر Federal Reserve نے اپنی Dual Mandate پالیسی برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

Summary (خلاصہ):

  • Interest Rate  کی سطح 4.25% سے 4.5% کے درمیان برقرار

  • Inflation میں مزید اضافے کی پیشگوئی

  • رواں سال دو Interest Rate Cuts کی توقع

  • Unemployment Rate 4.2% پر مستحکم، 4.5% تک جانے کی پیشگوئی

  • Trump Tariffs سے Inflation بڑھنے کا امکان

  • Federal Reserve نے ڈیٹا کے جائزے پر پالیسی بدلنے کا عندیہ دیا

  • Jerome H. Powell نے Press Conference میں پالیسی وضاحت کی

معاشی سرگرمی میں بہتری اور Labor Market کی مضبوطی

تازہ Indicators سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاشی سرگرمی میں بہتری برقرار ہے۔ Unemployment Rate 4.2% ہے اور Labor Market کے حالات مستحکم ہیں جس کی وجہ سے FED فوری Interest Rates میں تبدیلی ضروری نہیں سمجھ رہا۔

Inflation اب بھی خطرہ، مگر FED پالیسی پر پرعزم

اگرچہ کچھ بہتری دیکھی گئی ہے مگر Inflation ابھی بھی 2% ہدف سے زیادہ ہے اور Trump Tariffs کے باعث مزید اضافہ متوقع ہے۔ اس لئے Federal Reserve نے کہا ہے کہ وہ Monetary Policy میں تبدیلی کے لئے تازہ ڈیٹا اور معاشی حالات کو بغور دیکھتے رہیں گے۔

FED کی Holdings میں کمی اور مستقبل کی حکمت عملی

Committee نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے Treasury Securities اور Agency Debt کی Holdings کم کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔ اگر کسی بھی نئے خطرے نے FED کے مقاصد کو متاثر کیا تو فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Jerome Powell’s Post Monetary Policy Press Conference

Jerome H. Powell نے Monetary Policy کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ فی الحال FED پالیسی میں تبدیلی کی بجائے "انتظار اور جائزہ” کی حکمت عملی پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ Interest Rates برقرار رکھ کر معیشت کی سمت کا جائزہ لیا جائے گا۔ Trump Administration کے نئے Tariffs کے باعث Inflation بڑھنے اور معاشی ترقی کی رفتار کم ہونے کا امکان ہے۔

Federal Reserve  کے سربراہ  نے مزید کہا کہ اس سال کے اختتام تک دو Interest Rate Cuts کی پیشگوئی برقرار ہے. اور آئندہ مہینوں میں Tariffs پر ہونے والی پیش رفت ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں زیادہ جاننے کا موقع ملے گا. اور تب تک معیشت مضبوط ہے، اس لئے جلد بازی کی ضرورت نہیں۔”

[faq-schema id=”32668″]

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button