ڈائینیا پاکستان کا بڑا اقدام: حب میں 1.1 میگا واٹ Wind Power منصوبے کا اعلان
Company pushes towards sustainability with alternative Energy initiative
پاکستان کی معروف کیمیائی کمپنی Dynea Pakistan نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بلوچستان کے صنعتی علاقے حب میں 1.1 میگاواٹ Wind Power Project کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ منصوبہ نہ صرف کمپنی کی Sustainability Strategy کو تقویت دے گا بلکہ ملک میں Renewable Energy کی ترقی کی نئی راہیں بھی کھولے گا۔ ایسے وقت میں جب توانائی بحران اور ماحولیاتی خدشات دنیا بھر میں شدید ہوتے جا رہے ہیں. Dynea Pakistan کی جانب سے Wind Power جیسے صاف اور قابلِ تجدید ذریعہ پر انحصار ایک مالیاتی لحاظ سے اہم، اور اسٹریٹجک فیصلہ ثابت ہو رہا ہے۔
اس پیشرفت کا اعلان کمپنی نے Pakistan Stock Exchange میں دوران ٹریڈ سرکلر جاری کر کے کیا. جس کے بعد Dynea Pakistan کے شیئرز کی طلب میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا.
خلاصہ (Summary):
-
Dynea Pakistan نے Hub بلوچستان میں 1.1 میگاواٹ Wind Power Project کا اعلان کیا ہے.
-
یہ منصوبہ کمپنی کے Sustainability Goals کی تکمیل کے لیے شروع کیا گیا ہے.
-
پراجیکٹ کو Board Of Directors کی منظوری حاصل ہوچکی ہے.
-
EPC Contract اور دیگر معاہدوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے
-
Renewable Energy کی عالمی اور مقامی طلب میں اضافہ ہورہا ہے.
-
کمپنی نے Resin Additives اور PVA White Glue کی کمرشل پیداوار کی منظوری بھی دے دی ہے.
-
کوئی اضافی سرمایہ کاری درکار نہیں، موجودہ ڈھانچہ استعمال ہوگا.
-
Dynea Pakistan، 1982 سے فعال، Chemical Industry میں نمایاں مقام رکھتی ہے.
پاکستان میں Renewable Energy کی طرف تیز رفتار پیش قدمی
پاکستان کی معیشت اب اس مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جہاں صنعتی ادارے نہ صرف اپنے اخراجات کم کرنے بلکہ ماحول دوست طرز پر منتقلی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
ایسے میں Dynea Pakistan Limited کا 1.1 میگاواٹ Wind Power Project حب، بلوچستان میں متعارف کروانا ایک دور اندیشانہ فیصلہ ہے۔ کمپنی نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ Long-Term Sustainability Objectives کے تحت وضع کیا گیا ہے۔
Board Approval اور EPC معاہدوں کی تفصیلات
Pakistan Stock Exchange (PSX) کو جاری کردہ نوٹس میں Dynea Pakistan نے اعلان کیا کہ Board of Directors نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے. تاہم یہ عمل Regulatory Approvals اور دیگر قانونی معاہدوں سے مشروط ہے۔ اس وقت EPC Contract اور انتظامی پہلوؤں کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔
Global Trends میں Renewable Energy کا عروج
عالمی سطح پر Renewable Energy کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ International Renewable Energy Agency (IRENA) کے مطابق 2024 کے دوران دنیا بھر میں قابلِ تجدید توانائی کی پیداواری صلاحیت میں 15.1% اضافہ ہوا جو 4.5 ٹیراواٹ کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ اس ترقی کی قیادت چین کر رہا ہے. تاہم اب پاکستان بھی اس دوڑ میں شامل ہوچکا ہے۔
صنعتی شعبے میں Wind Power کا بڑھتا کردار
پاکستان میں Alternative Energy کی طرف صنعتی اداروں کی توجہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ Thatta Cement نے اپریل 2024 میں 4.8 میگاواٹ Wind Power Plant کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد کمپنی کی کل Installed Renewable Energy Capacity 9.8 Megawatt تک پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح حالیہ دنوں کے دوران Power Cement بھی ایک ایسے ہی منصوبے کا آغاز کر چکا ہے. جو کہ جنوبی ایشیائی ملک کیلئے انتہائی خوش آئند پیشرفت ہے.
New Product Line: Resin Additives اور PVA White Glue کی کمرشل پیداوار
Dynea Pakistan نے ایک اور اہم فیصلہ لیتے ہوئے اپنے Resin Division میں نئی Product Category متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے. جس میں Resin Additives اور PVA White Glue شامل ہیں۔ کمپنی نے واضح کیا کہ ان مصنوعات کی تیاری موجودہ Facilities اور Infrastructure سے کی جائے گی اور اس میں کسی Additional Investment کی ضرورت نہیں ہوگی۔
Dynea Pakistan کی شناخت اور صنعتی میراث
1982 میں قائم ہونے والی Dynea Pakistan کیمیکل انڈسٹری میں ایک معتبر مقام رکھتی ہے۔ PSX میں لسٹڈ یہ کمپنی نہ صرف Urea/Melamine Moulding Compound بلکہ Formaldehyde اور Wood-Based Resins کی تیاری میں مہارت رکھتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



