USDCAD کی گراوٹ، Canada اور US کے درمیان Trade Talks کی بحالی پر مارکیٹ میں ہلچل

Canadian Dollar Gains Amid Trade Deal Hopes And Fed Rate Cut Expectations

Financial Markets میں USDCAD کی قیمت اسوقت 1.3700 کی سطح سے نیچے آ گئی  جب Canada نے US کے ساتھ معطل شدہ Trade Talks دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران US Dollar نے اپنی پوزیشن کھونا شروع کی جب Fed Rate Cuts کی امیدوں اور سرمایہ کاروں کے Risk Appetite میں اضافے نے مارکیٹ کا موڈ تبدیل کر دیا۔

خلاصہ

  • Canada کے وزیراعظم Mark Carney نے US کے ساتھ Trade Talks کی دوبارہ بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔

  • US Dollar نے جمعہ کو Canada کے خلاف Digital Services Tax کے اعتراض پر بات چیت معطل ہونے پر طاقت پکڑی تھی۔

  • اپریل میں Canadian GDP میں 0.1% کی غیر متوقع کمی نے Loonie پر دباؤ بڑھایا۔

  • Oil Prices میں کمی کے باوجود Trade Deal کی امیدوں نے CAD کو سہارا دیا۔

  • US Employment Data اور Fed Rate Cuts کی توقعات کی وجہ سے US Dollar دباؤ میں ہے۔

  • سرمایہ کاروں کی نظریں Trade Deal کی پیشرفت پر مرکوز ہیں. جس سے مارکیٹ میں Risk-On Sentiment برقرار ہے۔

Canada اور US کے درمیان Trade Talks کی بحالی

اتوار کو Canada کے وزیراعظم Mark Carney نے اعلان کیا کہ US کے ساتھ Trade Talks اسی ہفتے دوبارہ شروع ہوں گی. جس سے CAD کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب Canada نے وہ Digital Services Tax واپس لے لیا جس پر US President Donald Trump نے معاہدے کی معطلی کا اعلان کیا تھا. جس کے بعد US Dollar نے عارضی طور پر تیزی دیکھی تھی۔

Canada GDP اور Oil Prices کا دباؤ

اپریل میں Canada GDP میں 0.1% کی غیر متوقع کمی نے Canadian Dollar پر منفی دباؤ ڈالا. جس کی بنیادی وجہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی کمزوری اور Trade Tensions کا اثر تھا۔ ساتھ ہی Oil Prices میں کمی نے بھی CAD کی کارکردگی پر اثر ڈالا، تاہم Trade Deal کی امیدوں نے اس نقصان کی کچھ تلافی کی۔

USDCAD as on 30th June 2025
USDCAD as on 30th June 2025

US Dollar پر Fed Rate Cuts اور Risk Appetite کا اثر

اب US Dollar گزشتہ دو دنوں کی بڑھوتری کے بعد اپنا زور کھو رہا ہے. کیونکہ مارکیٹ میں Risk-On Sentiment اور Fed Rate Cuts کی امیدیں بڑھ رہی ہیں۔ سرمایہ کاروں کی توجہ US Employment Data پر مرکوز ہے. جس سے Federal Reserve کی آئندہ پالیسی پر روشنی پڑے گی۔

USDCAD میں گراوٹ اور Canada اور US کے درمیان Trade Deal کی بحالی کے آثار سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھا رہے ہیں. جس سے CAD کو تقویت اور US Dollar کو دباؤ کا سامنا ہے۔ اگر Trade Talks مثبت سمت میں آگے بڑھتی ہیں تو آنے والے دنوں میں USDCAD میں مزید کمی متوقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button