AUDUSD توقعات سے منفی Retail Sales کے باوجود 0.6600 کے نیچے مستحکم

Australian Dollar Holds Range as Market Awaits US ADP Data

آج AUDUSD نے Asian FX Sessions کے دوران Australian Retail Sales کے کمزور اعدادوشمار کے باوجود اپنی قدر کو مضبوط کیا.  جب کہ امریکی ADP Jobs Data کے انتظار میں مارکیٹ مزید سمت لینے کی کوشش کر رہی ہے۔

اگرچہ Australian Dollar نے گزشتہ دنوں 0.6590 کی YTD Peak کو چھوا تھا، تاہم آج یہ 0.6600 کے نیچے محدود رینج میں رہتے ہوئے سرمایہ کاروں کی امیدیں برقرار رکھے ہوئے ہے۔

خلاصہ

  • Retail Sales میں صرف 0.2% کا اضافہ، جبکہ توقع 0.4% تھی.

  • AUDUSD آج 0.6580 پر معمولی 0.06% نیچے ہے.

  • کرنسی نے 200-Day SMA کے اوپر خود کو برقرار رکھا.

  • آسٹریلیا میں مہنگائی 2.1% پر، RBA کے 2-3% ہدف کے اندر.

  • China میں ملا جلا معاشی منظرنامہ، PMI کے اعداد میں بہتری.

  • RBA کی جانب سے حالیہ 25 bps کٹ، جبکہ Fed نے پالیسی کو برقرار رکھا.

  • CFTC ڈیٹا کے مطابق AUDUSD پر بیئرش شرطیں بڑھ گئیں.

  • اہم ریزسٹنس 0.6590، 0.6687 اور 0.6942 پر ہے.

  • اہم سپورٹ 0.6419، 0.6372 اور 0.6356 پر موجود ہے.

کمزور Retail Sales کے باوجود AUDUSD کا استحکام

Australian Retail Sales ڈیٹا کے مطابق مئی میں صارفین کے اخراجات میں 0.2% کا ماہانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا. جبکہ اپریل میں یہ اضافہ 0% رہا تھا (جو پہلے -0.1% بتایا گیا تھا)۔ یہ ڈیٹا Australian Bureau of Statistics (ABS) کی جانب سے جاری کیا گیا جس نے مارکیٹ کی 0.4% اضافے کی توقعات سے کم اضافہ ظاہر کیا۔

کمزور Australian Retail Sales کے باوجود AUDUSD میں استحکام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سرمایہ کار آسٹریلین معیشت میں سست روی کے باوجود طویل مدتی معاشی استحکام پر اعتماد رکھتے ہیں اور RBA کی محتاط مالیاتی پالیسی کے سبب کرنسی پر دباؤ محدود رہ سکتا ہے۔

Australian Retail Sales میں توقعات سے کم اضافہ مارکیٹ کے لیے حیرانی کا باعث بنا. تاہم AUDUSD کی موجودہ رینج اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سرمایہ کار کرنسی میں مزید نیچے جانے کے بجائے استحکام کو ترجیح دے رہے ہیں۔ یہ استحکام US ADP Jobs Data سے قبل مارکیٹ کے محتاط رویے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

Australian Retail Sales Analysis.
Australian Retail Sales Analysis.

Australia میں Inflation اور معاشی سرگرمیوں کی صورتحال.

مئی میں Inflation کی شرح 2.1% رہی، جو RBA کے ہدف میں ہے۔ اس کے ساتھ S&P Global PMI کے اعدادوشمار نے یہ اشارہ دیا کہ آسٹریلین مینوفیکچرنگ سیکٹر اب بھی 50 سے اوپر رہ کر توسیعی زون میں موجود ہے. جو کرنسی کے لیے مثبت سگنل فراہم کر رہا ہے۔

China کی پالیسی اور معاشی حرکات کا اثر

China کے تازہ ڈیٹا میں Retail Sales، Industrial Output اور Services میں بہتری آئی، تاہم پراپرٹی سیکٹر میں مشکلات اور Stimulus کی کمی سے یہ رفتار عارضی ہو سکتی ہے۔ PBoC نے اپنے Loan Prime Rates برقرار رکھتے ہوئے 300 بلین یوآن کا MLF کے ذریعے مارکیٹ میں اضافہ کیا۔

خیال رہے کہ چین Australia کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے. یہی وجہ ہے کہ چینی ڈیٹا اور بیجنگ میں ہونیوالی سرگرمیاں Aussie Dollar کی طلب پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں.

RBA اور Fed کی پالیسی میں فرق.

RBA نے حالیہ مہینے میں شرح سود 25 bps کم کی، جبکہ Fed نے اپنی پالیسی میں استحکام برقرار رکھا. لیکن اس سال کے آخر تک مزید کمی کا عندیہ دیا۔ اس صورتحال نے AUDUSD میں اعتدال پسند استحکام کا ماحول فراہم کیا ہے۔

مارکیٹ میں پوزیشننگ اور تکنیکی صورتحال.

CFTC کے مطابق AUDUSD پر بیئرش شرطوں میں اضافہ ہوا ہے، لیکن کرنسی نے 200-Day SMA کے اوپر خود کو برقرار رکھتے ہوئے مثبت تکنیکی سگنل دیا ہے۔ RSI کا 60 کے قریب ہونا مزید اوپر جانے کے امکان کو ظاہر کر رہا ہے، جب کہ ADX بھی معتدل ٹرینڈ دکھا رہا ہے۔

AUDUSD as on 2nd July 2025
AUDUSD as on 2nd July 2025

مختصر مدتی آؤٹ لک.

جب تک AUDUSD اپنا استحکام 200-Day SMA کے اوپر برقرار رکھتا ہے. کرنسی میں بتدریج اضافے کے امکانات روشن ہیں، بشرطیکہ بیرونی جھٹکوں سے گریز رہے۔ Beijing کی پالیسی اور US Trade Settings میں کوئی حیران کن تبدیلی مختصر مدتی ٹرینڈ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button