Fast Cables نے TAQA کی وینڈر لسٹ میں جگہ بنا کر عالمی توانائی منصوبوں تک رسائی حاصل کر لی

Fast Cables becomes the first Pakistani cable manufacturer approved by UAE Authorities

پاکستان کی کیبل انڈسٹری میں ایک بڑی کامیابی اس وقت سامنے آئی جب Fast Cables نے ابوظہبی کی عالمی توانائی کمپنی TAQA کی منظور شدہ وینڈر لسٹ میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ اعلان Fast Cables نے PSX کے ذریعے کیا، جس سے سرمایہ کاروں میں امید کی نئی لہر پیدا ہوئی اور پاکستان کی کیبل انڈسٹری کیلئے عالمی سطح پر نئے مواقع کے دروازے کھل گئے۔

خلاصہ (Summary)

  • Fast Cables پاکستان کی پہلی کیبل کمپنی بنی جسے TAQA کی وینڈر لسٹ میں شامل کیا گیا۔

  • TAQA ایک عالمی سطح کی یو اے ای پر مبنی انرجی کمپنی ہے جو پاور، پانی اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں خدمات فراہم کر رہی ہے۔

  • Fast Cables اب TAQA کے ریجنل اور انٹرنیشنل پراجیکٹس میں اپنی ہائی پرفارمنس کیبل سلوشنز فراہم کرے گی۔

  • اس شمولیت سے کمپنی کو انرجی سیکٹر کی عالمی مارکیٹ میں قدم جمانے کا موقع ملے گا۔

  • یہ پاکستان کی انڈسٹری کی عالمی سطح پر برآمدات اور انرجی سیکٹر کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

TAQA کی منظوری کا مطلب

Fast Cables کی TAQA کی وینڈر لسٹ میں شمولیت صرف ایک کاروباری معاہدہ نہیں. بلکہ پاکستان کیلئے عالمی سطح پر شناخت کا باعث بنے گی۔ TAQA جو کہ یو اے ای، نیدرلینڈز، یو کے، سعودی عرب، بھارت، مراکش اور نارتھ امریکہ سمیت کئی ممالک میں انرجی ویلیو چین پر کام کرتی ہے. اب Fast Cables کی ہائی ٹیک کیبل سلوشنز کو اپنے پروجیکٹس میں استعمال کرے گی۔

عالمی سطح پر Fast Cables کی مانگ

یہ پیش رفت Fast Cables کو TAQA کے ہائی امپیکٹ اور اسٹریٹجک پروجیکٹس میں شامل ہونے کا موقع دے گی. جس سے پاکستان کی صنعتی قابلیت عالمی سطح پر نمایاں ہوگی۔ اس سے پاکستانی مصنوعات کی Exports اور کیبل انڈسٹری کے جدید ٹیکنالوجی میں آنے والے انقلاب کو فروغ ملے گا۔

سرمایہ کاروں کیلئے نئی امید

Pakistan Stock Exchange میں اس اعلان کے بعد Fast Cables کے سرمایہ کاروں میں اعتماد کی نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔ یہ کمپنی کیلئے آمدنی کے نئے راستے کھولے گی. اور پاکستان کی کیبل انڈسٹری کی گلوبل نیٹ ورک میں شمولیت کی راہ ہموار کرے گی۔ عالمی انرجی مارکیٹ میں یہ کامیابی پاکستان کی دیگر کمپنیوں کیلئے بھی راہیں کھول سکتی ہے۔

Fast Cables کی TAQA کے ساتھ شراکت سے پاکستانی انڈسٹری کی عالمی سطح پر ترقی اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ انرجی سیکٹر کی اس اسٹریٹجک کامیابی سے نہ صرف کمپنی کی ساکھ مضبوط ہوگی. بلکہ پاکستان کا نام بھی عالمی انرجی مارکیٹ میں ابھر کر سامنے آئے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button