World Bank کی جانب سے Pakistan کیلئے Power Efficiency Project کی رفتار بڑھانے پر زور
World Bank urges Pakistan to expedite the Electricity Distribution Efficiency Improvement Project amid rising disbursements.
پاکستان کے Power Sector میں ایک نیا موڑ اسوقت آیا ، جب World Bank نے Pakistan کو 55 ملین ڈالر کے Power Efficiency Project کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت اس وقت آئی جب World Bank کے نئے کنٹری ڈائریکٹر Bolormaa Amgaabazar نے رپورٹ کیا کہ جون 2025 تک Disbursements اور Commitments میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے. مگر منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے مزید اقدامات ضروری ہیں۔
خلاصہ (Summary):
-
World Bank کی جانب سے 55 ملین ڈالر کے Power Efficiency Project کی جلد تکمیل پر زور۔
-
Disbursements میں 9.3 فیصد اور Commitments میں 20.7 فیصد اضافہ۔
-
Procurement، Contract Management اور Complaint Handling میں بہتری کی ضرورت۔
-
HESCO، MEPCO اور PESCO کو فوری طور پر نئے فنڈز کے تحت منصوبے شروع کرنے کی ہدایات۔
-
Environmental and Social Impact Assessments (ESIA) اور Resettlement Action Plans (RAP) جولائی کے آخر تک جمع کرانے کی ہدایت۔
-
World Bank کا حکومت پاکستان کی اصلاحات کے ایجنڈے کی حمایت کا اعادہ۔
رفتار میں تاخیر، نتائج میں خطرہ
World Bank نے خبردار کیا ہے کہ اگر Pakistan نے Power Efficiency Project کے تحت Financing Agreement کو جلد فائنل نہ کیا تو 55 ملین ڈالر کی سہولت کا بروقت استعمال ممکن نہیں ہوگا۔ Economic Affairs اور Power Division کو 90 دن کی مدت میں معاہدے کو فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. تاکہ ترقیاتی اہداف پورے ہو سکیں.
Disbursement میں اضافہ، مگر Challenges برقرار
جون 2025 تک World Bank کی رپورٹ کے مطابق Disbursements کا حجم 18.09 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے. جبکہ Commitments بھی 18.28 ملین ڈالر تک بڑھ گئی ہیں۔ تاہم Procurement Strategy، Complaint Handling اور Key Contract Bidding میں تاخیر نے اہداف کے حصول میں رکاوٹ ڈالی ہے. جس کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
HESCO، MEPCO اور PESCO کو فوری اقدامات کی ہدایت
World Bank نے HESCO، MEPCO اور PESCO کو ہدایت دی ہے کہ وہ نئے فنڈز کے تحت بجلی کی ترسیل کی بہتری کیلئے منصوبے فوری شروع کریں۔ Project Enhancement Action Plan (PEAP) کو 21 جولائی 2025 تک اپڈیٹ کرنے اور Project Procurement Strategy for Development (PPSD) کو نئی Procurement Regulations کے مطابق فوری اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے. تاکہ مستقبل کی تاخیر سے بچا جا سکے۔
Environmental اور Social تقاضے، اہم ڈیڈ لائنز
عالمی ادارے نے Environmental and Social Impact Assessments اور Resettlement Action Plans کی تیاری میں سست روی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ تمام متعلقہ ڈاکومنٹس جولائی کے آخر تک جمع کرانے ہوں گے، بصورت دیگر منصوبے کی مجموعی رفتار متاثر ہو سکتی ہے۔
تمام چیلنجز کے باوجود World Bank پرامید ہے کہ Pakistan کی قیادت اور فوکسڈ کوششوں سے Power Efficiency Project کو مقررہ اہداف تک کامیابی سے پہنچایا جا سکتا ہے، جو بجلی کی ترسیل میں بہتری اور اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل میں مددگار ثابت ہو گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



