PSX میں زبردست تیزی، COAS کی یقین دہانی پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ

KSE-100 Gains 700 Points, Positive Sentiments Dominate PSX

بدھ کے روز PSX میں زبردست تیزی دیکھی گئی جب COAS Field Marshal Asim Munir  کی بزنس کمیونٹی کو یقین دہانی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا۔ کاروباری دن کے آغاز میں KSE100 Index میں تقریباً 700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا. جس سے مارکیٹ میں مثبت جذبات غالب آگئے۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد اس وقت مزید بڑھا جب بزنس لیڈرز اور آرمی چیف کی ملاقات کے بعد سیاسی غیر یقینی صورتحال میں کمی آئی. جس سے PSX کی معاشی سرگرمی میں تیزی آئی۔

خلاصہ

  • COAS نے بزنس کمیونٹی کو اقتصادی ترقی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • KSE100 Index میں 700 پوائنٹس کا اضافہ کاروباری دن کے آغاز میں ریکارڈ کیا گیا۔

  • آٹوموبائل، کمرشل بینکنگ، Oil And Gas Exploration, OMCs اور Refinery سیکٹرز میں نمایاں خریداری ہوئی۔

  • PSX میں سرگرمی FPCCI کے بیان اور COAS کے FBR کو تاجر برادری سے مذاکرات کی ہدایت کے بعد بڑھی۔

  • PSX پر منگل کے روز بھی 1,202 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔

  • بین الاقوامی طور پر US China Trade Deal اور جاپان کے ساتھ معاہدے نے ایشیائی مارکیٹس میں تیزی پیدا کی۔

  • Japanese Nikkei میں 2.6% اضافہ اور آٹو موکرز کے شیئرز میں 17% تک ریلی دیکھی گئی۔

  • Hong Kong’s Hang Seng اور چینی مارکیٹس میں بھی معمولی بہتری دیکھنے کو ملی۔

کاروباری حلقے کا اعتماد اور COAS کا کردار

چیف آف آرمی اسٹاف یعنی COAS نے Federal Board of Revenue (FBR) کو بزنس کمیونٹی کے ساتھ Sales Tax Act 1990 کے Sections 37A اور 37B پر فوری مذاکرات کرنے کی ہدایت دی. جس سے گرفتاری اور سزا کی شقیں عارضی طور پر معطل ہو گئیں۔ FPCCI نے اس اقدام پر COAS کا شکریہ ادا کیا جس سے بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال ہوا. اور سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوا۔

KSE100 as on 23rd July 2025 as PSX continues the positive Momentum
KSE100 as on 23rd July 2025 as PSX continues the positive Momentum

عالمی مارکیٹس اور US China Trade Deal کے PSX پر اثرات. 

بین الاقوامی سطح پر US China Trade Deal اور جاپان کے ساتھ امریکی معاہدے US Japan Trade Deal  نے PSX سمیت عالمی مارکیٹس میں امیدیں بڑھا دی ہیں۔ President Trump کے مطابق جاپان سے گاڑیوں پر ٹیرف 25% سے کم ہو کر 15% کر دیا گیا ہے. جس کے نتیجے میں Mazda Motor کے شیئرز میں 17% اور Toyota Motor کے شیئرز میں 11% اضافہ ہوا۔

EUROSTOXX 50 فیوچرز میں 0.8% اضافہ جبکہ Wall Street فیوچرز میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ اگلے ہفتے US اور Chinese Officials اسٹاک ہوم میں Trade Deal کے حوالے سے مذاکرات کریں گے. جس سے ایشیائی مارکیٹس میں مزید بہتری کی امید ہے۔

PSX کی مثبت سمت.

Pakistan Stock Exchange (PSX) میں حالیہ تیزی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مارکیٹ سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے کم ہونے پر تیزی سے ریکوری کی طرف جا سکتی ہے۔ اگر US China Trade Deal مثبت سمت میں آگے بڑھتا ہے. اور COAS کی جانب سے تعاون جاری رہتا ہے تو PSX میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button