US-Japan Trade Deal کے بعد Japan Auto اور European Stocks میں زبردست تیزی
Japan Auto Stocks Surge, Europe and Asia Cheer on Lower Tariffs
Global Stocks میں اسوقت نئی جان پڑ گئی ہے جب US-Japan Trade Deal کی خبر نے Japan Auto Stocks کو بلند ترین سطح پر پہنچا دیا، جبکہ European Stocks بھی امیدوں کی روشنی میں اُڑان بھرنے لگیں۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے US-Japan Trade Deal کے اعلان نے ایشیاء اور یورپ کی مارکیٹس کو اس امید پر مضبوط کیا کہ اگست میں متوقع بھاری ٹیرف سے بچنے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ بھی معاہدے طے پا جائیں گے. جس سے عالمی تجارتی بے چینی میں کمی آئے گی۔
خلاصہ.
-
US-Japan Trade Deal کے بعد Japan Auto Stocks میں 14% تک اضافہ۔
-
European Stocks Markets نے Euro STOXX 600 میں 1% اور UK Shares میں 0.5% کی چھلانگ لگائی۔
-
صدر ٹرمپ کے مطابق Japan کو Auto Imports پر 27.5% کے بجائے 15% ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔
-
اگست میں دیگر جاپانی مصنوعات پر لگنے والے 25% ٹیرف بھی کم کرکے 15% کر دیئے گئے۔
-
S&P 500 Futures اور Nasdaq Futures میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
-
تجزیہ کاروں کے مطابق US-EU Trade Agreement کی امید میں European Stocks میں سرمایہ کار پرجوش۔
جاپان کی مارکیٹ میں تاریخی اضافہ.
US-Japan Trade Deal کے اعلان کے بعد Japan Auto Stocks نے ایک سال کی بلند ترین سطح حاصل کر لی. جس میں Toyota کے شیئرز میں 14% اور Honda کے شیئرز میں 11% تک اضافہ ہوا۔ Nikkei Index میں 4% تک اضافہ ہوا. جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور جاپان کی معیشت میں نئی امیدیں پیدا ہوئیں۔

یورپ کی اُمیدیں اور European Stocks کی پرواز.
Europe Markets نے بھی US-Japan Trade Deal کی خبر پر مثبت ردعمل دیا۔ Euro STOXX 600 میں 1% اور Auto Shares میں 3.6% اضافہ ہوا جبکہ FTSE100 اور DAX30 نے ریکارڈ ہائی پر پہنچ کر 0.5% کا اضافہ کیا۔ یہ سب کچھ اس توقع پر ہوا کہ جلد US-EU Trade Agreement طے پا جائے گا. جس سے یورپی معیشتوں پر ممکنہ ٹیرف کے دباؤ میں کمی آئے گی۔

صدر ٹرمپ کا اعلان اور عالمی معیشت پر اثرات.
صدر ٹرمپ نے اپنے Truth Social اکاؤنٹ پر اعلان کرتے ہوئے کہا:
"میں نے تاریخ کا سب سے بڑی TRADE DEAL سائن کی ہے۔ یہ امریکہ اور جاپان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی نشانی ہے۔”
یہ معاہدہ صدر ٹرمپ کے عالمی ٹیرف کے اعلانات کے بعد سب سے بڑا معاہدہ تصور کیا جا رہا ہے. جس کے تحت جاپان امریکہ میں Auto Imports پر کم ٹیرف ادا کرے گا اور US Bound Investments کے پیکج میں 550 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
اس اعلان نے سرمایہ کاروں کو اعتماد دیا کہ آئندہ US-EU Trade Agreement کی صورت میں مزید معیشتیں بھاری ٹیرف سے بچ جائیں گی، جس سے Global Markets میں استحکام آئے گا۔
Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



