PNC Bank اور Coinbase کا بڑا اقدام، Crypto مارکیٹ کیلئے پارٹنرشپ.

US banking giant PNC partners with Coinbase to offer crypto purchase services to clients.

Crypto مارکیٹ میں ایک نئی پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب PNC Bank نے Coinbase کے ساتھ ہاتھ ملا کر اپنے کلائنٹس کو Crypto خریدنے، رکھنے اور فروخت کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے بعد امریکی مالیاتی اداروں میں ڈیجیٹل کرنسی کی قبولیت میں تیزی آنے کی امید کی جا رہی ہے. اور مارکیٹ میں اس معاہدے کی گونج Wall Street تک سنائی دے رہی ہے۔

خلاصہ: اہم نکات

  • PNC Bank اور Coinbase کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ.

  • کلائنٹس کو Crypto خریدنے، رکھنے اور فروخت کرنے کی سہولت.

  • Coinbase کا Crypto-as-a-Service (CaaS) پلیٹ فارم استعمال ہوگا.

  • PNC Bank کی منتخب بینکنگ سروسز کی فراہمی Coinbase کو شروع کر دی گئی.

  • امریکی مارکیٹ میں مثبت ریگولیٹری ماحول کا فائدہ.

  • Goldman Sachs, BNY Mellon, JPMorgan Chase, Charles Schwab بھی کرپٹو پروڈکٹس متعارف کرانے کی تیاری میں.

  • Coinbase Wallet کا ‘Base App’ میں ری برانڈ.

  • Coinbase کے باوجود، اسٹاک میں 1.6% کمی.

PNC Bank کا Coinbase کے ساتھ پارٹنرشپ کا فیصلہ

مالیاتی سیکٹر کی تاریخ میں یہ لمحہ اس وقت آیا جب PNC Bank نے اعلان کیا کہ وہ کرپٹو پلیٹ فارم کے ساتھ مل کر اپنے ریٹیل اور انسٹی ٹیوشنل کلائنٹس کو Crypto خریدنے، رکھنے اور فروخت کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ Coinbase کے Crypto-as-a-Service (CaaS) پلیٹ فارم کے ذریعے یہ سہولت دی جائے گی. جبکہ PNC Bank  کرپٹو پلیٹ فارم Coinbase کو مخصوص بینکنگ سروسز فراہم کرے گا، جس میں سیٹلمنٹ سروسز بھی شامل ہیں۔

Wall Street اور Crypto Companies کا بڑھتا ہوا اتحاد

یہ پارٹنرشپ ایسے وقت پر ہوئی ہے جب Goldman Sachs, BNY Mellon, JPMorgan Chase, Charles Schwab, Bank of America اور Morgan Stanley جیسی بڑی کمپنیز بھی اپنے کلائنٹس کے لیے Crypto پروڈکٹس لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

Charles Schwab کے چیف ایگزیکٹو رک وسٹر  نے اعلان کیا کہ کمپنی کوئین بیس کا مقابلہ کرنے کے لیے Crypto Trading اور کسٹڈی سروسز شروع کرے گی۔

Coinbase کی نئی پیش رفت اور مارکیٹ کا ردعمل

اس پارٹنرشپ کے ساتھ ہی Coinbase نے امریکی کلائنٹس کے لیے perpetual futures لانچ کیے. جس میں Nano Bitcoin Perpetual Futures اور Nano Ethereum Perpetual Futures شامل ہیں۔

اسکے علاوہ Coinbase Wallet کو ‘Base App’ میں ری برانڈ کر کے اسے "Crypto Everything” پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کیا۔ تاہم ان مثبت پیشرفت  کے باوجود Coinbase کے اسٹاک میں 1.6% کی کمی دیکھی گئی. جس سے مارکیٹ میں اس پارٹنرشپ کے طویل مدتی اثرات پر سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔

Crypto Market کا نیا باب

PNC Bank اور Coinbase کی یہ پارٹنرشپ ڈیجیٹل اثاثہ مارکیٹ میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے۔ جیسا کہ Coinbase Institutional کے Brett Tejpaul نے کہا، "ہم PNC Bank کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل اثاثہ مارکیٹ میں محفوظ اور اسکیل ایبل بزنس بنانے پر خوش ہیں، جس کی بنیاد Uncompromising Security پر رکھی گئی ہے۔”

دوسری جانب PNC Bank کے چیف ایگزیکٹو ولیم ایس دمچک  نے کہا کہ یہ شراکت داری کلائنٹس کو ڈیجیٹل اثاثہ مارکیٹ میں محفوظ اور آسان رسائی فراہم کرنے کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرے گی۔

یہ اسٹریٹجک معاہدہ ثابت کرتا ہے کہ Crypto Market کا مستقبل بینکنگ سیکٹر کے ساتھ منسلک ہو چکا ہے. اور PNC Bank اور Coinbase کا اتحاد عالمی کرپٹو مارکیٹ میں ایک نئی جہت پیدا کرے گا۔ آنے والے مہینے اس شراکت داری کے اثرات کی اصل تصویر مارکیٹ میں واضح کریں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button